ڈاکٹر انیس الدین شیخ ، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نیشنل ایوارڈ سے سرفراز۔۔۔۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں کے معاون معلم ڈاکٹر انیس الدین شیخ علاوء الدین کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش کی نسبت سے ،ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نیشنل ایوارڈ تفویض کیا گیا۔
بابا وگیان کلب انڈیا اور ، اختراع اساتذہ گروپس انڈیا ، کے باہمی اشتراک سے سال رواں کے لیے موصوف کی تدریسی و غیر تدریسی خدمات کے ساتھ دیگر سماجی ، علمی ادبی سر گرمیوں کے اعتراف میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نیشنل ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔ اس سے قبل بھی انہیں کئی ریاستی ، و قومی اعزازات سے نوازہ جا چکا ہے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ ملنے پر اقراء کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نائب صدر ڈاکٹر پروفیسر اقبال شاہ ، سیکرٹری جناب اعجاز ملک ، اسکول کمیٹی کے چیئرمین ایس ایم ظفر شیخ، و دیگر ممبران نیز اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر و تمام اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا ظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں