ریاستی سیپک ٹکارا ٹیم کا اعلان ،فیضان شیخ کلیم کو ملی ضلع جلگاؤں کی کپتانی۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) مہاراشٹر راجیہ سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی و وردھا ضلع سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ٣٤ ویں سینٹر و ٢٤ ویں سب جونئیر ریاستی سطح کے سیپک ٹکارا مقابلوں کا ماہ اکتوبر میں وردھا شہر میں انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے جلگاؤں ضلع سطح کی ٹیموں کے گرلز، بائز ٹیموں کا انتخاب عمل میں آیا جن میں ضلع جلگاؤں ٹیم کی کپتانی اینگلو اردو ہائی سکول و جونئیر کالج کے کھلاڑی فیضان شیخ کلیم ذمہ آئ۔ اس انتخاب پر تنظیم کے ضلع صدر اعجاز عبدالغفار ملک،کارگزار صدر پروفیسر چندر کانت سونونے، نائب صدر پردیپ تلویکر،ضلع اسپورٹس آفیسر رویندر نائک،سیکریٹری مرزا اقبال ، پرشانت جگتاپ،پرنسپل شیخ بابو،سپروائزر شیخ نعیم ،پروفیسر مرزا وسیم، شہباز شییخ،گورکھ سوریہ ونشی محسن پنجاری،نے استقبال کیا ۔نومنتخب ضلع ٹیم اس طرح ہے
ضلع بائز - فیضان شیخ کپتان ، باغبان محمد ابوذر ، شیخ جنید، تنویر شاہ ،محمد کیف، شیخ فیضان رئیس ، سید ثاقب ،،رام بنولی، انکوش نرواڑے، راجیش انگولے،شیخ ریحان ،باغبان محمد حماد ، عمر ضیاء باغبان شیخ ریحان ، شیخ ارشد۔
ٹیم مینیجر - عمران جبار، ممتا،
کوچ -مرزا آصف، عامر خان۔
ریاستی مقابلوں سے قومی مقابلوں کی ٹیموں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں