ملّت پرائمری اسکول میں جلسہ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا انعقاد۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ملّت پرائمری اسکول مہرون، جلگاؤں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ جلسہ سیرت النبی منایا گیا تلاوت کلام پاک سے جلسہ کی کا آغاز ہوا ۔ بعد ازیں ملت ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر رفیق شاہ ، رکن عابد علی سید ،مہمانِ خصوصی مفتی عتیق الرحمٰن، سہیل امیر ،شیخ نثار کھاٹک،رفیق پٹوے ،دیگر مہمانان و بڑی تعداد میں سرپرست حضرات موجود تھے. اسکول کے نھننے منّے شاہین صفت طلبہ نے سیرت النبی ﷺ پر پروگرام پیش کیا ۔ جس میں سیرت النبی ﷺ کے کئی واقعات کو بہتر انداز میں پیش کیا۔ حمد باری تعالی،نعت مبارکہ ،اسلامی مکالمے پیش گئیے ۔ اردو، ہندی، مراٹھی انگریزی زبانوں میں سیرت النبی ﷺکے عنوان پر تقاریر پیش کیں۔ سامعین نے بھی انعامات سے طلباء کو نواز کر ان کی حوصلا افزائی کی۔صدارتی تقریر مفتی میں عتیق الرحمن نے بچوں کے جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی .صدر مدرس اور جملہ اسٹاف ممبرز نے محنت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا. ترتیب شعیب سر، ساجد سر نے تو نظامت بسم اللّٰہ سر نے کی ۔مفتی صاحب کی دعا پر اختتام ہوا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں