ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے وحدت اسلامی کی جانب سے جاری" کل ہند تکریم انسانیت" مہم
جلگاؤں:( عقیل خان بیاولی) خالق کائنات کی طرف سے حضرت انسان کو جو بزرگی ،عزت و اکرام بخشا گیا اِسکو بحیثیت انسان دوبارہ قائم کرنا اور روز مرتی ،سسکتی انسانیت کو دُنیا و آخرت کے خسارے سے بچانا ذلّت و ضلالت کے مقام سے عزت و اکرام کے مقام پر فائز کرنا وحدت اسلامی کی جانب سے جاری کل ہند تکریم انسانیت مہم کا مقصد ہیں
- 5 ستمبر تا 24 اکتوبر چلنے والی اس مہم کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے- پہلے مرحلے میں امت مسلمہ کو عملی نمونہ پیش کرنے پر آمادہ کرنا اور دوسرے مرحلے میں برادران وطن تک اسلام اور پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پہنچانا شامل ہے-شہر جلگاؤں(خاندیش) میں اس مہم کے ضمن میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئی- شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبا 40 کارنرمیٹس کے ذریعے سینکڑوں افراد تک اس مہم کے پیغام کو پہنچایا گیا اسی طرح شہر کی مختلف اسکولوں اور کالیجیز میں لیکچرز کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں تکریم انسانیت سے طلبہ و طالبات کو روشناس کیا گیا ہے- اسی سلسلے میں شہر کی مختلف مساجد میں خطبات جمعہ کے ذریعے امت مسلمہ میں مہم کا پیغام علماء کرام کے ذریعے پہنچایا گیا- شہر جلگاؤں میں وحدت اسلامی ہند تقریبا دو سالوں سے مستحق خاندانوں میں ہر تین ماہ میں راشن کٹ تقسیم کرتی ہے لہذا مہم کے موقع پر بھی 27 مستحق خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم کی گئی-
- پہلے مرحلے کے اختتام پر اُمّت مسلمہ میں بیداری اور تکریم اِنسانیت کے مقام کو جان کر اِسکو بحیثیت اُمّت خیر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے
مہرون میں واقعہ مسجد اقصیٰ میں ایک خطاب عام منعقد کیا گیا
جسمیں مہمان مقرر سرفراز خان اکوٹ نے مہم کے اغراض ومقاصد بیان کیا انکے بعد مہمان مقرر ڈاکٹر ابرار عارف اورنگ آباد نے تفصیلی گفتگو کی ڈاکٹر ابرار نے کہا کہ دنیا جس تیزی سے اخلاقی اقدار کی گراوٹ اور انسانیت سوز واقعات سے دوچار ہے اِن صورت حال کو ماضی میں اور موجودہ زمانے میں صرف اُمّت مسلمہ ہی تبدیل کرنے صلاحیت رکھتی ہیں اور انسانیت کو امن و سکون مہیا کرا سکتی ہے اُنہونے موجودہ نظامِ کی خرابی اور اس کے اِنسانیت پر اثرات بھی واضح انداز میں بیان کیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں