جمعیۃ علماء جوہوگلی اندھیری ویسٹ ممبئی کی انتخابی میٹینگ بحسن و خوبی اختتام پذیر۔
مفتی محفوظ الرحمٰن صاحب قاسمی صدر، حافظ شفیق الرحمٰن صاحب جنرل سکریٹری، اور الحاج شمیم احمد خان اعظمی صاحب کو خازن منتخب کیا گیا۔
ممبئی(وفا ناہید) 9/ستمبر2024ء بروزِ پیر بوقت بعد نماز عشاء بمقام فاروقیہ مسجد جو ہوگلی ٹیپو سلطان روڈ اندھیری ویسٹ ممبئی میں جمعیۃ علماء جوہوگلی کی انتخابی میٹینگ کا ترجمان جمعیۃ حضرت مولانا محمد اسلم غازی القاسمی صاحب مدظلہ العالی صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی مہاراشٹر کی صدارت میں انعقاد کیاگیا۔
جسمیں باتفاقِ رائے حضرت مولانا قاضی زکریا قمر صاحب قاسمی و حضرت مولانا عباد الرحمٰن صاحب قاسمی امام وخطیب فاروقیہ مسجد جو ہوگلی کو سرپرست ، مفتی محفوظ الرحمٰن صاحب قاسمی کو صدر، مولانا معراج القمر صاحب قاسمی، مولانا محمد اعجاز صاحب قاسمی صاحب امام وخطیب ساگر سٹی مسجد، مولانا زبیر احمد صاحب امام و خطیب مسجد ومدرسہ اتحاد وائرلیس روڈ، کونائبین صدر، حافظ شفیق الرحمٰن صاحب کو جنرل سکریٹری، مولانا مجیب الرحمٰن صاحب قاسمی، حافظ فرقان صاحب کو جوائنٹ سیکریٹری، جناب الحاج شمیم احمد خان اعظمی صاحب کو خازن، جناب محمد اشرف المدیا صاحب، حافظ محمد ارشد صاحب کو نائب خازن منتخب کیا گیا۔
مجلس کا آغاز حضرت مولانا محمد اسلم غازی القاسمی صاحب نے اپنے مخصوص لب ولہجہ میں کیا۔ نیز انتخابی میٹینگ کی اہمیت و ضرورت پر عمدہ روشنی ڈالی، جمعیۃ علماء ہند کے قیام، اسکے اغراض ومقاصد اور اکابرین کی بے لوث قربانیوں کا تذکرہ کیا۔
اس میٹینگ میں بطورِ مشاہد حضرت مولانا محمد اسلم غازی القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی مہاراشٹر) حافظ قاری عبدالرشید صاحب جوئنٹ سیکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ اندھیری ویسٹ) نے شرکت کی، حضرت مولانا محمد اسلم غازی القاسمی صاحب نے جمعیۃ علماء ہند کی گزشتہ اور حالیہ سنہری تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی، اکابرین کی یادوں کو تازہ کرایا۔ اور آپ ہی کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ،،۔۔۔
حافظ شفیق الرحمٰن صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جوہوگلی اندھیری ویسٹ ممبئی58
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں