*نکاح آسان کر *
خانوادہ گھوڑے والے چاند نے کیا قبول۔۔۔۔۔*
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) نکاح ایک اہم سنت رسولِ اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم جو تقریب سے آگے نکل کر جشن بنتی نظر آرہی ہے کیا سماجی کارکنان ؟کیا مشائخ؟ کیا علماء کرام؟ سب کی آوازیں اس جشن میں ماند پڑتی جارہی ہیں کیا مرد کیا خواتین ہر کوئی پیش۔۔۔ پیش۔۔۔۔اب تو مرد بھی خواتین کی طرح گل بوٹوں والے رنگ برنگی ملبوسات میں نظر آکر اس شعر کو صادق لاتے نظر آتے ہیں
زلف ان کی کٹی ہیں،مونچھے ان کی بھی صاف ہیں'
یہ سمجھ نہیں آتا کون بنا ہے کون بنی ہے۔
خیر۔۔۔ان بے جاں رسومات اور اخراجات نے ایک آسان سنت کی ادائیگی کی راہ کو مشکل کر دیا مگر حال ہی میں وطن عزیز جلگاؤں شہر کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مشترکہ خاندان کہلانے کا شرف منیار برادری کے چاند بھائی گھوڑے والے کے خانوادہ کو حاصل ہے یہاں آج بھی تین تین پڑھیا اجتماعی صورت میں رہتی ہیں خود ان کا خاندانی پیشہ شادیوں اور تقریبات میں گھوڑے اور بگیاں فراہم کرنا ہے اس خانوادہ کے چشم چراغ سفیان شیخ فاروق کے لۓ اقصیٰ نگر کے رئیس عبدالروف کی دختر کا رشتہ لیکر اہل خانہ عبدالروف شیخ جو ضلع پریشد میں درس و تدریس کی خدمات انجام دیتے ہیں گھر گۓ جہاں دونوں فریقین کو معاملہ پسند آگیا ان کی دختر نیک اختر سعدیہ نور اور سفیان شیخ فاروق نے ایک دوسرے کو قبول کر لیا ۔۔۔ پھر کیا تھا۔۔۔۔شھر کی منیار برادری کی ٹیم نے دونوں فریقین کی ذہن سازی کی چونکہ دونوں بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ خاندان ہے اسی روز رضا مسجد میں بغیر کسی بے جاں مصارف کے سادگی کے ساتھ مشروبات پر ہی نکاح کی سنت آسان طریقے سے ادا ہوکر ایک نئی تاریخ نکاح آسان کرو کی تحریک میں مرتب ہوئی اس موقع پر عرفان حاجی ، سید ممبر،شکیل میمن ،فاروق شیخ،طاہر شیخ ،اقبال شیخ،اعجاز عیسیٰ ، الطاف شیخ، اشفاق رمضان وغیرہ کے ساتھ اسلام پورہ کی اہمشخصیات حاضر تھیں۔اس سادگی کی شھر و اطراف میں سراہنا ہو رہی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں