انیس مستری کی سرپرستی میں چالیس بزرگوں اور نوجوانوں کی سماجوادی پارٹی میں شمولیت
مالیگاؤں (نامہ نگار) کل بروز منگل 13 اگست
گٹ نمبر 77 مضافات کے درجنوں افراد نے شان ھند اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت کو قبول کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ گٹ نمبر 77 کا علاقہ ایک مضافاتی علاقہ ہونے کی بناء پر روڑ گٹر پینے کے پانی سمیت بنیادی سہولیات کو لیکر برسوں سے محرومی کا شکار رہا نیشنل ہائے وے سے لگ کر یہ مضافاتی بستی کی عوام گزشتہ کئی برسوں سے شہر کے کئی لیڈران سے مدد کی اپیل کرتے رہے لیکن کسی نے ان کی مدد نہیں کی تب علاقے کے سرکردہ افراد نے صلاح الدین بھائی اور شکیل برتن والے عمران لکڑی والے کی قیادت میں صدر سماجوادی شان ہند صاحبہ اور مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے علاقے کی پریشانیوں کو گوش گزار کیا ۔ تب مستقیم ڈگنیٹی نے گٹ نمبر 77 کے کئی مسائل کو حل کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو چند دنوں میں ہی بتلا دیا کے کارپوریشن سے کس طریقے سے کام لیا جاتا ہے بہت کم وقت میں پینے کے پانی کا بڑا مسئلہ حل ہوا لوگوں کو نل کنکشن ملنے کے بعد پانی بھی شروع ہوگیا روڑ کے کام کو بھی کارپوریشن کمشنر نے منظوری دے دی لائٹ کا مسئلہ بھی حل کروایا گیا سماجوادی لیڈران شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی کام کرنے کی لگن اور سرکاری ڈپارٹمنٹ میں دبدبے کو دیکھتے ہوئے گٹ نمبر 77 علاقے کے کئی سرکردہ افراد نے آج سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا پارٹی میں شامل ہونے والے اہم و سرکردہ افراد میں شکیل برتن والے ، ساجد مقادم ، اسماعیل بابا ، ہاشم بھائی ، خلیل بھائی ، سلیم چوڑے والے ، سلیم بھائی رکشا والے ، عبدالسلام پلمبر ، اجو بھائی پٹیل ، شکیل بھائی، عظیم بھائی، آصف شاہ ، دانش کرانہ والے ، فیروز سائزر ، افتخار احمد ، شہباز بھائی ، عرفان سر ، زبیر بھائی ، محمد انور ، شیخ رحیم ، محمد سلطان ، شیخ انور ٹیلر ، محمد فیض ، رفیق خان ، شعیب خان ، شیخ ناظم ٹکیہ والے ، صغیر مقادم کے علاوہ دیگر سرکردہ افراد نے سماجوادی پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی لیڈران کو شکریہ کا موقع دیتے ہوئے سماجوادی پارٹی میں تن من سے کام کرنے کا اعادہ کیا_ سماجوادی پارٹی ذمے داران کے ہاتھوں تمام ہی پارٹی میں شامل ہونے والوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں