"اقرا اردو ہای اسکول تونڈاپور میں جشن آزادی" .
جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسایٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور میں ۱۵ اگست حسب معمول جشن یوم آزادی بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا. طارق انور عبدالروف شیخ( رکن انتظامیہ ) کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی بعد ازاں خوبصورت تہذیبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد محترمہ نصیبہ شبیر تڑوی( سر پنچ ) کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں طلبہ نے اپنی تقاریر و گیتوں اور ڈراموں کے ذریعے مادر وطن کی عظمتوں وطن کے عظیم شہداء و بہادروں کو خراج تحسین و آفرین پیش کی۔ کامیابی کے لۓ صدر مدرس شیخ ایوب دگڑو کی رہنمائی میں شاہین اقبال شیخ،محمد خالد غلام رسول، ناصر خان ،عقیل احمد ،عبدالعزیز،ںے محنت کیں محمد خالد نے رسم شکریہ ادا کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں