نشاط گرلس ہائی اسکول میں خواتین سرپرست میٹنگ
نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام جاری نشاط گرلس ہائی اسکول میں مورخہ 30 جولائی بروز منگل کو صبح ساڑھے دس بجے ایک انتہائی اہم تعلیمی میٹنگ کا انعقاد برائے خواتین سرپرست کیا گیا، اس سرپرست میٹنگ میں پنجم تا دہم جماعتوں کی خواتین سرپرست وقت مقررہ پر موجود رہی ابتدائی گفتگو میں اساتذہ نے معیار تعلیم کے فروغ پر گفتگو کی، بعد از این گھر کام کی تکمیل، وقت کی پابندی، روزانہ صبح کا ناشتہ و دیگر اہم امور پر گفتگو دراز کی. وقت و حالات کے پیش نظر سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں اور اب اسکولوں میں ادھار کارڈ کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر کلاس ٹیچرس نے روشنی ڈالی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی عرض کیا کہ اپنے بچوں کے آدھار کارڈز جلد از جلد اپڈیٹ کرائیں اور اسکول ہذا میں جمع کرائیں، پانچویں تا ساتویں جماعت کے سرپرست حضرات سے حرفِ التماس یہ بھی رہا کہ یہ وقت انکے بچوں کی بنیادی تعلیم کا وقت ہے اور انہیں فتنہِ دجال موبائیل کی لعنت سے حد درجہ دور رکھیں اور یہ اس وقت ممکن ہے جب والدین از خود اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کم درجہ میں ہی صحیح لیکن بچوں کے سامنے وہ خود موبائل-فون برائے تفریح استعمال نہ کریں. ابتدائی تعلیم میں طلباء کے ذاتی مطالعہ کی بڑی اہمیت ہوا کرتی ہے جس کو مستحکم بنانے کے لیے والدین سے درخواست کی گئی کہ وہ اردو اخبارات خریدیں اور روزانہ اپنے بچوں سے مطالعہ کے لئے کہیں. احوال دیگر برائے میٹنگ یہ رہے کہ اساتذہ میں دسویں جماعتوں کے کلاسیس ٹیچرس اور انکے ساتھ ہیڈ مسٹریس انصاری صبیحہ میڈم، رہے محترمہ صبیحہ میڈم نے قوانینِ دبستان، مقاصدِ تعلیم و علم و ہنر پر گفتگو کی محترمہ نجم السحر نے تربیت کے حوالے سے بڑی جامع بات کی جب کہ کلاس ٹیچرس نے موجودہ دسویں جماعت کے سال بھر پڑھائی کے انداز، رزلٹ کو بہتر بنانے اور امتحان کی تیاری کس طرح کرائیں اور بچے کس طرح کریں اس موضوع پر کلام کیا. اختتام پر نشاط گرلس ہائی اراکینِ انجمن ،ہیڈ مسٹریس و اساتذہ کی جانب سے آئے ہوئے تمام ہی خواتین سرپرست کا شکریہ ادا کیا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں