src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اللہ کا پہلا حکم ہے کہ پڑھو تو ،پھر پڑھو: مفتی محمد ہارون ندوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 1 جولائی، 2024

اللہ کا پہلا حکم ہے کہ پڑھو تو ،پھر پڑھو: مفتی محمد ہارون ندوی

 





اللہ کا پہلا حکم ہے کہ پڑھو تو ،پھر پڑھو: مفتی محمد ہارون ندوی



 شیرپور میں تعلیمی بیداری اور حوصلہ افزائی سیمینار کامیاب



جلگاؤں 1؍جولائی:  قرآن مجید میں روزہ، نماز، حج، زکوٰۃ، ان تمام احکامات میں سب سے پہلا حکم "اقراء" ہے یعنی پڑھو، تعلیم حاصل کرو، پڑھنا سب سے پہلی عبادت ہے.. اور اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے پڑھنے کا حکم دیا کیونکہ وہ جانتا ہے۔ میرا بندہ جب تک  پڑھے گا نہیں تو وہ مجھے پہچان بھی نہیں سکے گا اور پڑھے گا تو ہی پتہ چلے گا کہ مالک کون ہے؟ زندگی اور موت کس کے ہاتھ میں ہے؟ کائنات کی ترتیب کس کے ہاتھ میں ہے۔
 صرف پڑھنے کی برکت سے اللہ دنیا میں کامیابی آپ کے قدموں پر رکھے گا، ترقی، عزت، سکون حاصل کرنے کا ایک ھی راستہ ھے وہ ھے اچھی اور اعلیٰ تعلیم ، اس لیے پڑھائی کرو اور اپنی نسلوں کو پڑھاؤ، آدھی روٹی کھاؤ لیکن اپنے بچّوں کو پڑھاؤ ..
میرے بچو ! کامیابی کی خوبصورت منزلیں آپ کی منتظر ہیں، آگے بڑھو.. ایسے ہی متاثر کردینے والے طاقتور تحریکی خیالات ملک کے مشہور و معروف بیباک مقرّر حضرت مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے خطاب میں پیش کیے، ہزاروں طلباء اور والدین موجود تھے۔
شیر پور میں امریش بھائی پٹیل کے کالج کیمپس کے خوبصورت ہال میں اس شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام کی صدارت بھوپیش بھائی پٹیل نے کی اور مہمان خصوصی راجو بھنڈاری، کریم سالار صاحب، اعجاز ملک، صابر سیٹھ دھولیہ، عارف قمر، ذیشان پٹھان، ہارون سیٹھ ساودہ، اعجاز لالہ، اور بڑی تعداد میں شہر کے سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔
 10ویں، 12ویں اور سائنس میڈیکل NEET اور مفتی بننے والے حافظ عالم کو بھی انعامات سے نوازا گیا اور تالیوں کی گونج میں حوصلہ افزائی کی گئی۔
پروگرام کے صدر بھوپیش بھائی پٹیل نے بھی 250000 روپے (ڈھائی لاکھ) کا عطیہ دیا اور اپنے قائدانہ کردار میں تعلیمی بیداری کے عملے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ پروگرام شام 5 بجے منا سر صاحب کی شاندار نظامت اور شکریہ کے کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages