وزیر اعلٰی کی لاڈلی بہن یوجنا کی مستحق اہل خواتین بھر پور فائدہ اٹھائیں , مزمل خان کی مہاراشٹر کی خواتین سے پر زور اپیل
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ریاست مہاراشٹر میں یکم جولائی سے مکھیہ منتری ماجھی لاڈکی بہن یوجنا (وزیر اعلیٰ میری پیاری بہن اسکیم) کا اعلان کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت مستحق اہل خواتین کے بینک کھاتے میں ماہانہ 1500 روپیے بطور بھتہ جمع ہوں گا. اس اسکیم کا مقصد خواتین کو خود کفیل بنانا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی ضروریات کو آسانی سے پورا کر سکے۔ 21 سال سے 65 سال عمر والی وہ خواتین اس اسکیم سے فایدہ اٹھا سکتی ہیں,جو شادی شدہ ، طلاق یافتہ ، بے سہارا یا غیر شادی شدہ ہو,جن کی خاندانی انکم ڈھائی لاکھ سے کم ہو۔ خاتون کا کسی نہ کسی بینک میں کھاتہ ہونا ضروری ہے۔راش کارڈ میں خاتون کا نام شامل ہو۔یکم جولائی سے 31 اگست تک کسی بھی سیتو سیوا کیندر یا آنگن
واڑی کے معرفت فارم بھرا جا سکتا ہے۔ فارم بھرتے وقت پیدائش کا داخلہ ، راشن کارڈ ، الیکشن کارڈ، ٹی سی اور آدھار کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ او ،ٹی ،پی کے لیے فارم بھرتے وقت موبائیل فون ساتھ میں ضروری ہے۔ اگر راشن کارڈ 15 سال پرانا ہے تو انکم سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ کسی بھی قسم کے اسٹیمپ پیپر کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلے صرف 60 سالہ عمر والی خواتین تک ہی یہ اسکیم کو جاری کیا گیا تھا۔ مگر اب اس میں ترمیم کر کے 65 سال عمر تک کی خواتین بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔غیر شادی شدہ خواتین بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔ آخری تاریخ 31 آگست ہے۔ لہذا ریاست مہاراشٹر کی تمام مستحق خواتین سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اطلاع و معلومات کی غرض سے اور اس اسکیم سے مستحق بہنیں مستفید ہو اس حوالے سے ایسی اپیل مولانا آزاد وچار منچ کے ریاستی پریس ریلیز میں کی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں