حادثے کے شکار اسلم کھاٹک کا علاج کے لئے منیار برادری نے کیا تعاون
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : شہر کی کھاٹک برادری کے تین نوجوان دھولیہ جاتے ہوئے ایک موٹر حادثے میں شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دوسرے کی بھی دو روز بعد موت ہو گئی تیسرے کا جلگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں علاج شروع ہے۔
اسلم کھاٹک جلگاؤں میں ڈاکٹر میندھر پنڈت کے کلینک میں زیر علاج ہیں، جن کی مالی حالت کمزور ہے، اس لیے جلگاؤں شہر کے کچھ سماجی کارکنوں نے مخیر حضرات اور تنظیموں سے مالی مدد کی اپیل کی۔
منیار برادری کے صدر فاروق شیخ اپنے ساتھیوں عبدالرؤف ٹیلر، مستقیم شیخ، مجاہد خان اور الطاف شیخ کے ہمراہ ہسپتال گئے اور زخمی اسلم کھاٹک سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے بعد آئی سی یو انچارج ڈاکٹر سروش خان سے مریض کے علاج پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد.
ڈاکٹر میندھر پنڈت سے مریض کا جامع جائزہ لیا اور اسے 15000 روپے کا چیک سپرد کیا
اس طرح منیار برادری نے کھاٹک برادری کے حادثے کے متاثرین کی مالی امداد کی ۔
فاروق شیخ نے ان کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں ان کی مزید مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں