src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کی عوام کے ساتھ واٹر سپلائی اور بجلی بورڈ کا دہرا تعصب : - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 11 جون، 2024

مالیگاؤں کی عوام کے ساتھ واٹر سپلائی اور بجلی بورڈ کا دہرا تعصب :

 





مالیگاؤں کی عوام کے ساتھ واٹر سپلائی اور بجلی بورڈ  کا دہرا تعصب : 





مالیگاؤں (وفا ناہید)  مالیگاؤں شہر کی شان میں قصیدے لکھے جائے تو ایک ضخیم کتاب مرتب ہوجائے. جہاں یہ مسلم اکثریتی شہر مسجدوں میناروں کے نام سے مشہور ہے. وہیں یہ شہر گہوارۂ علم و ادب بھی کہلاتاہے. حکماء اور اطباء بھی بکثرت پائے جاتے ہیں. ایک فساد اور 2 بم بلاسٹ کا دکھ بھی جھیل چکا ہے. اس شہر میں کارپوریشن میں مسلم اجارہ داری ہونے کے باوجود  اس شہر میں مسائل کا اژدھا ہمہ وقت پھن پھیلائے کھڑا رہتا ہے. بنیادی ضروریات کے لئے ترستی عوام اور اس پر واٹر سپلائی اور بجلی بورڈ کا تعصب. جی ہاں دوستو! اس شہر کی بدنصیبی دیکھئے کہ کارپوریشن کے قیام کو ایک دہائی سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہاں جنگل راج قائم ہے. ایک تو یہاں نلوں میں پانی 2 دن ناغے سے سپلائی کیا جارہا ہے. یعنی 30 دن میں 9 بار اور فروری میں 8 بار .اس پر عوام کی بدقسمتی مرے پہ سو درے مہینے دو مہینے میں کبھی گرنا پمپنگ اسٹیشن میں خرابی آجاتی ہے تو کبھی پانی کی پائپ لائن پھٹ جاتی ہے. اب  آپ ہی بتائیے کہ سالانہ 5سو کروڑ کا بجٹ رکھنے والی کارپوریشن عوام کے لئے ہمیشہ بھیک منگی بن جاتی ہے. ہر بار عوام سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے مگر کیا کبھی کارپوریشن نے بھی عوام سے تعاون کیا ہے. ایک تو بجلی بورڈ کے پاس پانی کا شیڈول نہیں ہے تاکہ انہیں پتہ چل سکے کے کس علاقے کی پاور سپلائی کب بند کرنا ہے . یا پتہ ہونےکے باوجود جان بوجھ کر ایسا کیا جاتا ہے. کیونکہ فون کرنے باوجود پاور سپلائی بحال نہیں کی جاتی. آج 11 جون کا واقعہ ہے . شفیع پارک درے گاؤں میں جمعہ کے روز نلوں پانی آیا تھا. مگر پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے آج بروز منگل مورخہ 11 جون 2024 کو پانی کی سپلائی ہوئی. جیسے ہی نلوں میں پانی آیا ٹھیک 15 منٹ بعد پاور سپلائی کا سلسلہ منقطع کردیا گیا. لہذا خواتین  پانی  بھرنے سے محروم رہ گئیں. اس سلسلے میں پہلے عوام  نے سماج وادی پارٹی کے مستقیم ڈگنیٹی سے رابطہ قائم کیا مگر مستقیم ڈگنیٹی کا بجلی بورڈ کے انجیئر ساحل سے رابطہ نہیں ہوسکا. تب سینئر صحافی خیال اثر سے رابطہ کیا گیا مگر نتیجہ بے سود رہا. تب لامحالا راشٹریہ مسلم مورچۃ کے اکبر سیٹھ اشرفی سے تمام احوال بتایا گیا. بجلی بورڈ کے انجیئر ساحل نے 15 منٹ میں پاور سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی اس کے باوجود بجلی سپلائی کا سلسلہ ہنوز بند رہا . خیال اثر کا دوبارہ کال آنے پر انہیں بتایا گیا کہ اب تک لائٹ نہیں آئی ہے. اس کے ٹھیک 15 منٹ بعد جیسے ہی نلوں میں پانی آنا بند ہوا. لائٹ آگئی. مگر تمام تدبیریں ناکام ہوچکیَ تھیں. کیا یہ بجلی بورڈ کا تعصب نہیں ہے کہ نل کے وقت بجلی کٹ کردی جاتی ہے اور جیسے ہی پانی بند ہوجاتا ہے پاور سپلائی بحال کردیا جاتا ہے. یہ آج ایک دن کی بات نہیں ہے اکثر ایسا ہی ہوتاہے.  مسائل تو جیسے اس شہر کا گھر بن چکے ہیں.  اکثر روڑ کے کام کے لئے عوامی  چندہ جمع کرکے  سڑک کو چلنے لائق بنایا جاتا  ہے. آج بھی مالیگاؤں کے بیشتر علاقوں میں   گٹر ہونے کے باوجود خواتین کو گٹر صاف کرنا پڑتی ہے. کیونکہ کارپوریشن ملازمین تو ہڈ حرام ہے . آگرہ روڑ کی سڑک پر روز جھاڑو دی جاتی ہے مگر کیسے یہ دیکھنا ہے تو صبج 7 بجے شہر کا دورہ کیجئے . جھاڑو سے اوپر اوپر کا کچرا گٹر میں پھنک دیا جاتا ہے اور سڑک کا بیشتر حصہ ان ملازمین کی ایک نگاہ التفات کا منتظر رہتا ہے اور ان کی کاہلی کی چغلی کھاتا ہے. 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages