قانون ہاتھ میں لینے والوں سے رعایت نہ کی جاۓ، ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے : مسلم وفد کا مطالبہ
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) جلگاؤں شہر کے مسلم وفد نے جامنیر پولس اسٹیشن پر پتھراؤ اور پولس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور ملزمین کے خلاف مکمل تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
سوشل میڈیا کے اقدامات کے خلاف احتجاج کے ساتھ کاروائی کا مطالبہ
جامنیر تعلقہ میں جس واقعہ سے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کر دیا گیا تھا اس کی ہر طرف سے شدید مذمت کی گئی اور ملزمین کو گرفتار کر کے سزائے موت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
پولس نے تھوڑی ہی دیر میں ملزمان کو گرفتار کیا تو کچھ سماجی شرپسندوں نے یہ مطالبہ کیا کہ ملزم ہمارے قبضہ میں دیا جائے ، اس ناجائز مطالبہ کو پولس نے مانا نہیں تو ان شر پسند عناصر نے پولس اسٹیشن اور سرکاری املاک پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے پولس املاک کا نقصان و پولس انسپکٹر سمیت دیگر پولس کانسٹیبل زخمی بھی ہوئے اس کی جلگاؤں مسلم وفد نے مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کی غیر قانونی حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کی جاۓ اس موقع پر
فاروق شیخ، سید چاند، مظہر خان پٹھان، متین پٹیل، انیس شاہ، ذاکر پینٹر، سمیر شیخ، مجاہد خان، سلیم انعامدار انور خان، اسلم پنجاری، رحیم شیخ، مجاہد خان، عرفان شیخ، فیروز یما، نجم الدین اور رفیق شیخ۔ شامل تھے
ضلع کلکٹر کی معرفت وزیر داخلہ اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کو میمورنڈم
کلکٹر کے نمائندے ڈپٹی کلکٹر وجۓ کمار ڈھگے کو دیا گیا موصوف نے وفد کو مذکورہ مطالبہ حکومت کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں