src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 مئی، 2024

 





سابق میئر عبدالمالک پر جان لیوا حملہ کرنے والے ملزمین کے ساتھ ہی پردے کے پیچھے چھپے ہوئے ماسٹر مائنڈ کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔۔۔!!


مجلس اتحاد المسلمین دھولیہ کے وفد نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کر ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کیا ۔۔۔!!




دھولیہ : مالیگاؤں شہر میں گزشتہ 26 مئی کی شب سابق میئر عبدالمالک پر فائرنگ کئے جانے کی واردات نا معلوم حملہ آوروں کی جانب سے انجام دی گئی تھی ۔ اس حملہ میں عبدالمالک شدید زخمی ہوئے تھے جنھیں بالغرض علاج ناسک کے اپولو اسپتال میں ایڈمیٹ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس واردات کو انجام دینے والے دو حملہ واروں کو گرفتار کیا ہے اور حملہ کی وجہ زمین کا تنازع بتایا ہے ۔ اسی نسبت سے آج مجلس اتحاد المسلمین دھولیہ کا وفد ضلع کلکٹر سے ملا اور ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا کہ پولیس انکوائری میں جانبداری سے کام لے رہی ہے کیونکہ یہ حملہ سیاسی رنجش کی بناء پر انجام دیا گیا ہے اور اسی لئے اس حملہ کا ماسٹر مائنڈ پکڑا جانا نہایت ہی ضروری ہے تاکہ اس سازش میں شامل  تمام لوگوں کو منظر عام پر لایا جا سکے ۔ واضع ہو کہ دھولیہ شہر کے ہردلعزیز آمدار جناب فاروق شاہ صاحب نے بھی گزشتہ کل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہاراشٹر رشمی شکلا اور مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل پولیس کمشنر سے ملاقات کر کے حملہ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ آج ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دیتے وقت دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر ناصر پٹھان ، شہر صدر مختار بلڈر ، شعیب بھائی ملا ، پیارے لال پنجاری ، نظر خان ، سلمان خان ، عاقب علی سید ، فیصل انصاری ، شاہ رخ قریشی ، سمیر سرکار و دیگر موجود تھے ۔ 




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages