بیرسٹر اسدالدین اویسی کے دہلی کے گھر پر ہوئی واردات کے خلاف جلگاؤں اے آئی ایم آئی ایم نے دیا کلکٹر کو میمورنڈم۔
ضلع صدر احمد شیخ نے فوری کاروائی کی مانگ کی ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے کل ہند صدر و رکنِ پارلیمینٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کے دہلی کے گھر پر 27 جون 2024 کو کچھ شرپسندوں نے آکر نیم پلیٹ پر کالک پوتی، بے معنی پوسٹرس چسپاں کۓاور نعرے لگوائیں جبکہ رہائش کے بالکل قریب میں دہلی کمشنر کا آفس ہے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی پر ہوئی یہ پہلی واردات نہیں ہے بلکہ اس سے قبل کئی مرتبہ بس طرح کی وارداتیں انجام دی جا چکی ہے جس سے اسدالدین اویسی کو خطرہ ہو۔ اسی ضمن میں سنیچر, 28 جون 2024 کو کل ہند مجلس اتحاد المسلمین جلگاؤں کی جانب سے ضلع صدر احمد شیخ کی رہنمائی میں ایک وفد نے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپا اور فوری کاروائی کی مانگ کیں۔ اس وفد میں ضلع صدر کے ساتھ اکرم دیشمکھ، کامل خان، خالد کھاٹک، محسن شفیع الدین، شیبان فائز، رضوان شیخ، اسلم خان، ارحان خان، ذاکر شیخ، خلیل شیخ،شیخ ارشد، میران شیخ، نبیل شیخ، مناف شیخ، سمیر خان، یوسف سید، محمد فیضان، شکیل شاہ وغیرہ شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں