src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ الیکشن کیلئے امید واری کا فارم داخل کیا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 2 مئی، 2024

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ الیکشن کیلئے امید واری کا فارم داخل کیا گیا







ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ الیکشن کیلئے امید واری کا فارم داخل کیا گیا




✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں




 مالیگاؤں : 2 مئی 2024 بروز جمعرات کو دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ الیکشن کیلئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ، ضلع دھولیہ کے صدر محمد زید شیخ نے اپنا امیدواری فارم داخل کیا اس موقع پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے نیشنل سیکرٹری جناب سبرانیم آرگومنی، سلیم شیخ صاحب اسٹیٹ سکریٹری عارف خان صاحب، ضلع ناسک صدر اعجاز شاہین صاحب،  مالیگاؤں کار گزار صدر رئیس شیخ ، مختار شیخ کے علاوہ دھولیہ شہر کے مسلم و غیر مسلم احباب موجود تھے



دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کے امیدوار محمد زید شیخ نے احباب کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ الیکشن جیتنے کے بعد جو کام سالوں سے دھولیہ مالیگاؤں گرامن میں نہیں ہوئے اور نہ ہی جلد ہونے کی امید دکھائی دے رہی ہے ان شاءاللہ پہلے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا. روز گار کا معاملہ ہو یا کسانوں کا تعلیم کا معاملہ تو یا ہاسپٹل لائن سے کالج یونیورسٹی وغیرہ ہر فیلڈ میں اچھا کام کر کے کامیاب نمائندگی کی جائے گی



آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ ووٹ کو سو فیصد خود بھی بنانے اور دوسروں کو بھی ترغیب دینے کی کوشش کریں اور دھولیہ مالیگاؤں گرامن سے پارلیمنٹ امیدوار ویلفیئر پارٹی کے محمد زید شیخ کو بھی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں . شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages