مالیگاؤں میں یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی زہر افشانی ناقابل برداشت : انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے مسلم مخالف بیان کو سیاسی پروپگنڈہ قرار دیا
مالیگاؤں:(نامہ نگار) گزشتہ روز دھولیہ لوک سبھا حلقہ انتخاب میں بی جے پی امیدوار ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی تشہیری مہم کیلئے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں عیدگاہ گراؤنڈ پر اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا۔ مساجد نے اپنے مائیک ہٹا لیے ہیں۔یوپی میں ذبیحہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ آئندہ 5 برسوں میں لوگ مساجد کی اذانوں کو بھول جائیں گے۔اس کے .یوگی کی اس زہر افشانی کی مذمت کرتے ہوئے انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے کہا کہ کوئی فرقہ پرست آتا ہے اور مالیگاؤں کو اپنا نشانہ بنا کر چلا جاتا ہے. آپ نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ممبئی کے ایک رکن اسمبلی نے مالیگأؤں کے خلاف خوب زہر اگلا تھا لیکن اس کا حاصل کچھ بھی نہیں ہوا. مالیگاؤں میں ہندو مسلم اتحاد کی مثال اور قومی یکجہتی کی نظیر کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملتی. یہاں مندر اور مسجد کے درمیان صرف اور صرف ایک دیوار کا فاصلہ ہے لیکن کبھی بھی کوئی تنازعہ نہیں ہوا. یوگی کی زہر افشانی صرف اور صرف ایک سیاسی پروپگنڈے کے علاوہ کچھ بھی نہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. عیاں رہے کہ انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(LPRI) نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ آدیتہ یوگی ناتھ کے خلاف الیکشن کمیشن آف انڈیا میں مسلمانوں سے متعلق نفرت آمیز بیان پر شکایت درج کرآئی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں