سماج وادی رابطہ آفس پر کٹی ہوئی ووٹ اور نئی ووٹ بڑھانے کا کام جاری
سابق اور موجودہ رکن اسمبلی کے بیچ سیاسی دشمنی میں کاٹی گئی ووٹوں کو بڑھا کر اپنی شہریت زندہ کریں : شان ہند
عوام کے بنیادی کاموں کی فکر اور عملی طور سے کام صرف نہالی ورکرس ہی کرتے ہیں : مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : گذشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد سابق رکن اسمبلی نے 35 ہزار ووٹوں کو مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ سے بوگس اور ڈبل ووٹ کا بول کر کٹ کروا دیا. جس کے بعد مالیگاؤں کے رکن اسمبلی نے کٹی ہوئی ووٹوں کا جائزہ تک نہیں لیا کہ جو ووٹ کٹی ہے وہ واقعی ڈبل ووٹ تھی یا بوگس ووٹ تھی، رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ اپنے حلقہ کے ووٹرس کی فکر کریں اور جن کی غلطی سے ووٹ کٹ گئی ہو اُن کی ووٹ کو دوبارہ ڈالوائے تاکہ اُن ووٹرس کی شہریت باقی رہے.... مگر سابق رکن اسمبلی نے ووٹ کٹوا کر اور موجودہ رکن اسمبلی نے کٹی ہوئی ووٹوں کی حفاظت نہ کرکے قوم کے ساتھ غداری کئے ہیں. 20 مئی کو پارلیمنٹ الیکشن کی پولنگ کے دن ووٹرس بیدار تھے ووٹ کرنے کیلئے بے چین تھے، اُن کے پاس 2019 کی ووٹر سلیپ تھی اس اِس مرتبہ اُن کے نام کو یادی سے ختم کردیا گیا، بڑی تعداد میں زندہ ووٹرس کو مردہ کہہ کر نام ڈیلیٹ کیا گیا، اوریجنل ووٹرس کو ڈبل اور بوگس بول کر نام ڈیلیٹ کیا گیا. الیکشن کے دن ووٹرس کی بے چینی، پریشانی اور اُن کی شہریت کی فکر کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی صدر شان ہند نہال احمد نے شیخ آصف اور مفتی اسماعیل دونوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو قوم کا غدار کہا. اور عام شہری جو بے قصور سیاسی دشمنی میں اپنی شہریت سے ہاتھ دھو بیٹھے ایسے مظلوموں کی مدد کیلئے اُن کو شہریت واپس دلانے کیلئے آج بروز سنیچر صبح 11 سے شام 5 بجے تک آگرہ روڈ، عوامی رابطہ آفس پر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی نگرانی میں کٹی ہوئی ووٹوں کو واپس الیکشن یادی میں نام بڑھانے کا کام جاری ہے اسی کے ساتھ 18 سال کی عمر مکمل کرچکے لڑکے اور لڑکی کے نئے نام بڑھانے کا کام بھی جاری ہے. لہٰذا مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان سے گذارش کیا ہے کہ جن لوگوں کی ووٹ کٹ گئی ہو وہ اپنے تمام کام کو آگے پیچھے کرکے پہلی فرصت میں سماجوادی رابطہ آفس آگرہ روڈ پہنچے اور اپنے ناموں کا اندراج کرائیں.
نوٹ : کٹی ہوئی ووٹ یا نئی ووٹ بڑھانے کیلئے ضروری کاغذات : اپڈیٹ آدھار کارڈ اوریجنل، ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو، گھر کے کسی فرد کا شناختی کارڈ، اوٹی پی کیلئے موبائیل ساتھ لائیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں