سماجوادی صدر شان ہند اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کا شہر کے تمام پولنگ مراکز پر دورہ
ووٹ کا فی صد بڑھانے کیلئے نہالی ورکرس میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں : مستقیم ڈگنیٹی
1 مئی سنویدھان سرکھشا یاترا سے عوام میں بیداری کا ثبوت ہیکہ دھوپ کی تپش کے باوجود مرد و خواتین بڑی تعداد میں سنویدھان بچانے کیلئے ووٹ کرنے آئے : شان ہند
مالیگاؤں : پارلیمنٹ انتخاب 2024 کیلئے آج 20 مئی کو دھولیہ مالیگاؤں پارلیمانی حلقہ کی ووٹنگ جاری ہے، مالیگاؤں شہر میں ووٹنگ کا تناسب بڑھانے کیلئے روز و اول سے نہالی ورکروں نے فکر کے ساتھ سماجوادی پارٹی صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ کی قیادت میں 1 مئی کو سنویدھان سرکھشا یاترا نکال کر مالیگاؤں شہر کی عوام کو بیدار کرنے کا کام کیا کہ ووٹرس اپنی ووٹ ہر حال میں کرے آج ملک کے سنویدھان کو خطرہ ہے، اسی کے ساتھ انڈیا اتحاد کے اُمیدوار کی تشہیر اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی نگرانی میں ووٹرس کو ووٹ سلیپ حاصل کرنے میں نہالی ورکرس شہر بھر میں 15 سے 20 الگ الگ مرکز (پنڈال) لگا کر سلیپ کی تقسیم کر رہے ہیں.
آج 20 مئی صبح کی اولین ساعتوں میں اپنی ووٹ کرنے کے بعد شان ہند نہال احمد صاحبہ، ساتھی مستقیم ڈگنیٹی شہر کی ہر اسکول میں جاکر پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لے رہے ہیں، اس دوران ووٹر کو آنے والی تکالیف کو مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند نے بروقت دور کیا، اس موقع پر مولانا زاہد ندوی، شاہد فائن، ابواللیث انصاری، عبدالرحمٰن انصاری پیش پیش رہے. نہالی ورکرس بھی ڈتے ہوئے ہیں اور گھر گھر گلی گلی جا کر ووٹرس کو پولنگ مراکز پر لے جاکر ووٹ کرا رہے ہیں.
شان ہند نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح عوام میں سنویدھان کی سرکھشا جوش و خروش نظر آرہا ہے اس کا رزلٹ بہت شاندار ہوگا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں