src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کانگریس اقتدار میں آئی تو رام مندر کا شدھی کرن کیا جائے گا: لوک سبھا انتخابات کے درمیان نانا پٹولے کا متنازعہ بیان - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 10 مئی، 2024

کانگریس اقتدار میں آئی تو رام مندر کا شدھی کرن کیا جائے گا: لوک سبھا انتخابات کے درمیان نانا پٹولے کا متنازعہ بیان

 





کانگریس اقتدار میں آئی تو رام مندر کا شدھی کرن کیا جائے گا: لوک سبھا انتخابات کے درمیان نانا پٹولے کا متنازعہ بیان  





مبئی\نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات (2024) کے درمیان، کانگریس لیڈران کی بیان بازی تھمنے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے رام مندر کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ نانا پٹولے نے کہا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو رام مندر کا شدھی کرن کیا جائے گا۔ چاروں شنکراچاریوں کو بلایا جائے گا اور رام مندر میں رسمی پوجا کی جائے گی۔ بھگوان رام کا دربار بھی مندر کے احاطے میں بنایا جائے گا۔دراصل ملک کے سناتن دھرم کے ہمارے چار سربراہ شنکراچاریہ رام مندر کے حوالے سے بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی اور انڈیا الائنس کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو مندر کا یقینی طور پر شدھی کرن کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سناتن دھرم میں اگر گھر میں والدین میں سے کوئی فوت ہو جائے تو شدھی کرن کے لیے سر منڈوایا جاتا ہے۔ لیکن ایسا نہ کرکے نریندر مودی نے رام للا کی لپران پرتشٹھا کی ہے۔ ہمارے شنکراچاریوں نے بھی اس کی مخالفت کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages