src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شولا پور کے ڈسٹرکٹ جج بھی سائبر فراڈ کا شکار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 مئی، 2024

شولا پور کے ڈسٹرکٹ جج بھی سائبر فراڈ کا شکار

 


 شولا پور کے ڈسٹرکٹ جج بھی سائبر فراڈ کا شکار



  جعلساز نے واٹس اپ ڈی پی کے ذریعے 50 ہزار کا چونا لگایا



ممبئی مہاراشٹر کے شولاپور کے ایک ڈسٹرکٹ جج سائبر فراڈ کا شکار ہو گئے۔ دراصل، ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ان کو 50،000 روپے کا دھوکہ دیا۔ دھوکہ باز نے رقم مانگنے کے لیے بمبئی ہائی کورٹ کے جج کی تصویر واٹس ایپ ڈسپلے پکچر (ڈی پی) کے طور پر استعمال کی۔



  دراصل سنیچر کو افسر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کے مطابق، ڈسٹرکٹ جج کو جمعہ کو ایک فون نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہوا۔ جس اکاؤنٹ سے یہ پیغام آیا تھا اس کی ڈی پی پر بمبئی ہائی کورٹ کے جج کی تصویر تھی۔ جج ان کو جانتے تھے جن کی تصویر ڈی پی لگائی گئی تھی۔



واضح رہے  کہ وہ رقم  کا مطالبہ بطور قرض واپسی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد جج نے رقم بھیج دی۔ تاہم جب اس کے بعد میسج کے ذریعے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا تو جج کو شک ہوا۔ افسر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جج نے پھر ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ جس جج کی تصویر استعمال کی گئی تھی انہوں نے کبھی رقم نہیں مانگی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages