ممبئی ایئرپورٹ اور تاج ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی، فون کال کے بعد پولیس الرٹ؛
ممبئی پولیس کو تاج ہوٹل اور چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ ممبئی پولیس کے کنٹرول روم میں ایک کال موصول آئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ تاج ہوٹل اور ممبئی ایئرپورٹ پر بم نصب کیے گئے ہیں. بم کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس چوکس ہوگئی ۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ دھمکی آمیز کال پر فوری کاروائی کی گئی اور پولیس نے جگہ جگہ تلاشی لی۔ تاہم کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ پولیس نے بتایا کہ دھمکی آمیز کال اتر پردیش سے آئی تھی اور کال کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں