وظیفہ یافتگان کیلئے اہم اطلاع
حیات داخلہ کا کام شروع ہے، سماجوادی پارٹی آفس قدوائی روڈ سے مفت میں رہنمائی حاصل کریں : ساجدہ نہال احمد
سرکار سے وظیفہ لینے والے 65 سالہ بزرگ، بیوہ طلاق شدہ خواتین، معذور افراد کیلئے اطلاع ہیکہ اپنے اپنے حیات داخلے کیلئے عریضہ کریں تاکہ آپ کا وظیفہ آپ کو ملتا رہے، اس سلسلے میں قدوائی روڈ نندن ٹاور سماجوادی پارٹی آفس سے ساجدہ نہال احمد صاحبہ صدرمہاراشٹراقلیتی سیل سماج وادی پارٹی اور شان ہند مستقیم ڈگنٹی کی قیادت و رہنمائی میں تمام پینشن یافتہ بزرگوں بیواؤں اور معذوروں کا فارم بھرنے کا کام مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کے ذریعے شروع ہے. لہٰذا وظیفہ یافتگان سے گذارش ہے کہ جلد سے جلد اپنے حیات داخلے کا فارم بھر لے. ساجدہ نہال احمد صاحبہ کی نگرانی میں روزانہ صبح 11 سے شام 6 بجے تک ہارون ماسٹر وظیفہ یافتگان کی خدمات کرتے ہیں ہارون ماسٹر سے آفس کے وقت صبح 11 سے 6 کے درمیان ملاقات کریں اور حیات داخلہ بنوائے.
حیات داخلہ بنانے کیلئے ضروری کاغذات
-راشن کارڈ
-آدھار کارڈ
- بینک پاس بک
ایک فوٹو ۔
سب کا زیراکس ساتھ میں لیکر آئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں