ائمہ و مقررین خودکشی اور قتل کے نقصانات پر خطاب فرمائیں
مفتی محمد عامر یاسین ملی
شہر میں لڑائی جھگڑے ،قتل اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے عوام و خواص سخت تشویش میں مبتلا ہیں ، معمولی معمولی باتوں پر قتل اور خودکشی کے واقعات پیش آرہے ہیں ، ان واقعات کے اسباب پر غور کرکے ان کو روکنا اور عوام و خواص کو خودکشی اور قتل کے نقصانات سے آگاہ کرنا ضروری ہے ۔ اسی مقصد سے گزشتہ دنوں جمعیت علماء (مدنی روڈ) کے دفتر میں میٹنگ بھی رکھی گئی تھی جس میں یہ بات طے پائی کہ شہر بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سے قبل خود کشی، لڑائی جھگڑے اور قتل کے نقصانات کے موضوع پر مشترکہ خطاب کیا جائے ۔ لھذا مقررین کی تنظیم گلشن خطابت کی جانب سے ائمہ مساجد اور مقررین سے یہ گزارش کی جاتی ہے کہ آنے والے جمعہ (26 اپریل) کو نماز جمعہ سے قبل شہر کی تمام مساجد میں مذکورہ عنوانات پر مشترکہ طور پر خطاب فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا
نوٹ : مذکورہ عنوانات پر تقریری مواد حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں:
8446393682
مفتی محمد عامر یاسین ملی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں