src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 اپریل، 2024

 



حالیہ پارلیمنٹ الیکشن کے مد نظر آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام کی ہنگامی مٹینگ


مالیگاوں پریس ریلیز.. امسال ہونے والے پارلیمانی انتخابات ایک نئے ہندوستان کی بنیاد کا پیش خیمہ بننے والے ہیں. فرقہ پرستی لسانی تعصب اور شدت پسندی کے خونی کھیل بابری سے لیکر دادری تک ایک ایسی خونی تاریخ مرتب کی ہے جس کی مثال پہلے کبھی دیکھی گئی سنی گئ نہ ہی لکھی اور کھی گئی ہے. آج سارا ہندوستان کنول کے زعفرانی رنگ روپ سے چھٹکارا حاصل کرکے امن اور شانتی کی تلاش میں سیکولر پارٹیوں اور سیکولر امیدواروں کی تائید و حمایت کے لئے سرکردہ ہے. کیونکہ جس جاں دیکھیں ناانصافی کا دور دورہ ہے. موجودہ حکمران ای ڈی، سی بی آئی اور دیگر قومی تفتیشی ایجنسیوں کے دم پر حسبِ اختلاف کے نمائندوں اور ہم ہندوستانیوں کو خوف و دہشت میں مبتلا کرتے جارہے ہیں. ایسے مساعد حالات میں ہماری زندگی کو تنگ کیا جارہا ہے اور ہمیں پابند کیا جارہا ہے کہ ہم ان کے اشاروں پر اپنی زندگی کے شب و روز گذارنے پر مجبور رہیں. مذکورہ تمام کو مد نظر رکھتے ہوئے آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں کے زیر اہتمام صوفی نورالعین صابری کی قیادت میں درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی پر مورخہ 25 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء ایک ہنگامی مٹینگ کا انعقاد کیا جارہا ہے.. 

ایسی تحریری اطلاع سیٹھ شیخ اکبر اشرفی نے روانہ کرتے تنظیموں اور خانقاہی نظام سے منسلک شخصیات سے گذارش کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شریک ہوکر سیکولر ازم کو جلا بخشیں..

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages