src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آٹھ سالہ اسعد شیخ برقی جھٹکے سے جاں بحق، نماز جمعہ سے عین قبل مدنی نگر میں دلخراش حادثہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 31 مارچ، 2024

آٹھ سالہ اسعد شیخ برقی جھٹکے سے جاں بحق، نماز جمعہ سے عین قبل مدنی نگر میں دلخراش حادثہ

 

آٹھ سالہ  اسعد شیخ برقی جھٹکے سے جاں بحق، نماز جمعہ سے عین قبل مدنی نگر میں دلخراش حادثہ 


بجلی کمپنی کی لاپرواہی کے خلاف ناراض عوام کا احتجاج



مالیگاؤں :  (نامہ نگار ) جمعہ کو دوپہر میں تقریبا ڈیڑھ بجے کے درمیان مدنی نگر پاور ہاؤس کے پاس واقع ایک الیکٹرک پول میں کرنٹ آنے سے  8 سالہ معصوم بچہ اسعد شیخ جاوید کی موت واقع ہوگئی ۔یہ بچہ نماز جمعہ پڑھنے جارہا تھا ۔سعد شیخ مدنی نگر گھر نمبر 153 ، سروے نمبر 198 گلی نمبر 2 کا ساکن بتایا گیا ہے ۔اس ضمن میں شفیق اینٹی کرپشن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کے بروز جمعہ کو نماز جمعہ سے قبل ڈیڑھ بجے کے دوران 8 سالہ اسعد شیخ گھر سے نماز کے لئے نکلا اور مدنی نگر پاور ہاؤس کے قریب واقع الیکٹرک پول کے پاس سے گزر رہا تھا کے تبھی اسے زور دار شاک لگا جس کے سبب وہ جاں بحق ہوگیا ، رمضان المبارک میں پیش آئے اس دلخراش حادثے نے شہر بھر میں ماتمی لہر دوڑا دی ہے ، حادثے کی خبر ملتے ہی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے موقع پر پہنچ کر اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے بجلی کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیا ، وہیں اہل خانہ کے ساتھ مقامی افراد نے بھی بجلی کمپنی کے خلاف دھرنا دیا ، جس کے بعد بجلی کمپنی افسران نے موقع پر پہنچ کر ناراض اہل خانہ وہ افراد کو یقین دہانی کرائی کاجلد از جلد یہاں کے بجلی مسائل کو حل کیا جائے گا ، متوفی اسعد شیخ کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی میں سرکردہ افراد معاونت کی ۔ تدفین کیلئے عصر بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کی ۔


معلوم ہوکہ مالیگاؤں میں پرائویٹ بجلی کمپنی کا باوا آدم ہی نرالا ہے ، شہر میں بجلی کمپنی بجلی صارفین کو بغیر سہولیات فراہم کئے سخت کارروائی کررہی ہیں ۔جبکہ آئے دن کسی نہ کسی علاقے سے بجلی کمپنی صارفین پر جرمانہ کاروائی کے ساتھ ذہنی طور پر پریشان کرنے کی خبر موصول ہوتی ہے ، ایک طرف شہر بھر کے لیڈران بجلی کمپنی کے افسران کو دھمکیاں دیتے دکھائی دیتے ہیں تو دوسری جانب کمپنی  مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہے ، اب یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کے بجلی کمپنی کو کسی کا ڈر نہیں ہے یا پھر باہر سے کچھ اور اندر سے کچھ اور والا معاملہ ہے ؟ بہرکیف بجلی کمپنی مکمل لاپرواہی اور حکومتی شرائط کو درکنار کر اپنی پالیسی پر چل رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام کو بہتر سہولیات کی بجائے بجلی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بجلی کمپنی افسران کو چاہیئے کے وہ شہری حالات کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کرے ، اور عوام کو بنیادی سہولیات کے ساتھ بجلی فراہم کرے ایسا عوامی مطالبہ کیا گیا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages