دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلمینٹ میں یکم مئی مہاراشٹر ڈے کے موقع پر فرقہ پرستی کے خلاف سنویدھدان سرکشا یاترا شروع کرنے کا اعلان
سماج وادی کی خاتون صدر شان ہند اور یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی کا پریس کانفرنس سے اظہار
مالیگاؤں:(خیال اثر) ملک بھر میں انتخابی کاروںٔیاں جاری ہے کںٔی مقامات پر ووٹنگ کا پہلا مرحلہ بھی ہوگیا ہے دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلمینٹ میں 20 مںٔی کو ووٹنگ ہے لیکن جہاں ایک طرف بی جے پی امیدوار انتخابی مہم شروع کردیے ہیں اور تیزی کے ساتھ الیکشن پرچار میں جٹ گںٔے ہیں وہیں دوسری طرف کانگریس کی امیدوار شوبھا تاںٔی بچھاؤ الیکشن کو لیکر سنجیدہ نظرنہیں آرہی ہیں اور بڑی ہی سست رفتاری سے الیکشن لڑ رہے ہیں 2014 اور 2019 کے الیکشن میں مالیگاؤں شہر نے بھرپور ووٹیں دیں اسکے باوجود دونوں مرتبہ کانگریس پارٹی کو شکست ہوی مگر اس الاںٔنس میں بھی یہ سیٹ کانگریس پارٹی کو دی گئی اگر کانگریس پارٹی یہ سمجھ رہی ہے کہ فرقہ پرستی کے خلاف مالیگاؤں شہر کی عوام ہر حال میں کانگریس پارٹی کے ساتھ رہیگی تو یہ انکی خام خیالی ہے اس طرح کے جملوں کا اظہار بروز منگل کی شام چار بجے شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے مکان پر منعقدہ پریس کانفرنس میں الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے درمیان کیا
شان ہند نہال احمد نے کہاکہ جمہوری ملک ہندوستان کے سب سے بڑے ادارہ پارلمینٹ کا الیکشن جاری ہے جسے ملک کا سب سے بڑا الیکشن مانا جاتا ہے جو دستور کے مطابق عمل میں آتا ہے جس کا پہلا مرحلہ ہوچکا ہے ایسے میں دوران الیکشن بھی وزیراعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے اعلی لیڈروں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر افشانی کی جارہی ہے بی جے پی کی طرف سے مسلسل یہ کہا جارہاہے ہے ہندوستان سے مسلمانوں کو بھگانا ہے سب سے زیادہ نقصان دہ قوم ہندوستان میں اگر کوںٔی ہے تو وہ ہے مسلمان اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسلمانوں نے ملک کے لںٔے کچھ بھی نہیں کیا ہے شان ہند نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لںٔے مسلمانوں کے خلاف بولنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے بی جے پی نے دس سالوں میں کوںٔی ایسا کام نہیں کیا ہے جو عوامی فلاح و بہبود کا ہو جسے بتا کر وہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر سکے اس لںٔے انہوں نے ٹارگیٹ کر لیا ہے کہ مسلمانوں کے برا بولا جائے امیت شاہ پانچ فیصد ریزرویشن کے خلاف بولے وہیں دستور کا سب سے بڑا عہدہ رکھنے والے مودی جی نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر ملک میں غیر بی جے پی حکومت آتی ہے تو ملک کے سرمایہ کو گھسپیٹیے مسلمانوں میں بانٹ دیگی ملک کے وزیرِ اعظم جیسے عہدے پر فاںٔز شخص کا مسلمانوں کے تعلق سے گھسپیٹیے لفظ کا استعمال کرنا کہیں نہ کہیں این آر سی کی لعنت لانا چاہتے ہیں جس کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ملک کی سیکولر عوام کو متحد ہوکر بی جے پی کے خلاف ووٹ کرنا چاہںٔے اور یہ ثابت کرنے کا وقت ہے کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جو جمہوری طریقے سے چلے گا جہاں ہر سماج کو ہر ذات کو ہر نسل کو ایک جیسے دیکھا جائے گا
سماج وادی پارٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی نے اعلان کیا کہ یکم مئی مہاراشٹر ڈے کے موقع پر فرقہ پرستی کے خلاف سنویدھدان سرکشا یاترا شروع کی جائے گی جو مالیگاؤں شہر کے علاوہ دھولیہ اور مالیگاؤں آؤٹر کے تینوں اسمبلی حلقوں میں دورہ کرے گی اور سنویدھدان کی سرکشا کے لںٔے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سیکولر عوام کو بیدار کرتے ہوے اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی ہمارا مقصد ہے کہ لوگوں میں ووٹ دینے اور فرقہ پرستی کے خلاف بیداری پیدا ہو تاکہ ہماری حلقے کا جو سیکولر امیدوار ہو ہم اسے جتانے کی پوری کوشش کریں اگر اسکے باوجود انڈیا الاںٔنس کی امیدوار مالیگاؤں شہر کو بے وزن کرنے کی کوشش کرینگے تو ہمیں دوسرا راستہ اپنانا پڑیگا ہم دو چیزیں چاہتے ہیں کہ سیکولر امیدوار جیت بھی حاصل کرے اور مالیگاؤں شہر کا وزن بھی قاںٔم رہے ہم خصوصی طور پر اقلیتوں کی بے وزنی قطعی برداشت نہیں کرینگے اگر کوںٔی یہ سوچ کر الیکشن لڑنے آیا ہے کہ مالیگاؤں شہر کی عوام کے پاس کوںٔی متبادل نہیں ہے تو یہ انکی خام خیالی ہے جسے ختم کرنے اور فرقہ پرستوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلیۓ ایک مںٔی سے سنویدھدان سرکشا یاترا شروع کی جاری ہے کیونکہ ہم محسوس کر رہے ہیں کہ جس طریقے سے الیکشن لڑا جاتا ہے یا لڑا جانا چاہںے اس طریقے سے تیاری نہیں کی جارہی ہے کوںٔی منصوبہ بندی نہیں ہے الیکشن کو لیکر اگر وہ یہ سوچتے ہونگے کہ ہم انڈیا الاںٔنس میں ہیں کسی بھی حال میں انکے ساتھ رہینگے یہ ہماری مجبوری ہے تو ایسا باالکل بھی نہیں ہے ہم تو ووٹ دے دیتے ہیں اور مگر دونوں الیکشن میں دوسری جگہوں سے خاطر خواہ ووٹ حاصل نہیں کںے یہ انکی غلطی تھی ہم ابھی بھی یہ چاہتے ہیں کہ اس الیکشن میں مالیگاؤں شہر کی عوام سیکولر امیدوار کا ساتھ دے اور اسی کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی ووٹیں بڑی تعداد میں ملے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم تو باراتی ہیں اصل دولہا تو امیدوار اور اسکی پارٹی ہے اب دولہے والوں کا کام ہے کہ وہ باراتیوں کا کسطرح استقبال کرے اور کس طرح مہمان نوازی کرے اس موقع پر پروفیسر رضوان سر ، سابق کارپوریٹر سہیل عبدالکریم ، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے ،مولانا زاہد ندوی ، ساجد پاپا لاںٔٹ، عبدالرحمن انصاری، فیضان رجو، حاجی رںٔیس ستارہ ، ابواللیث انصاری، اوصاف انصاری شکیل بازیگر سمیت سماج وادی پارٹی کے دیگر سرکردہ افراد موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں