src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 16 اپریل، 2024

 

 



نبیرۂ صدرالشریعہ مفتی عطاء المصطفیٰ اعظمی کی رحلت اہلسنّت کا عظیم نقصان,ملک و بیرون تک غم کی لہر 


مالیگاؤں: (خیال اثر) 14 اپریل 2024ء کی شب نبیرۂ صدرالشریعہ شہزادۂ محدثِ کبیر حضرت علامہ مفتی عطاء المصطفیٰ اعظمی صاحب دوران سفرِ عمرہ طائف سے قریب ایک سڑک حادثے میں جامِ شہادت نوش فرما گئے- انا للہ وانا الیہ رٰجعون-

علامہ موصوف کا وصال اہلِ سنّت کی بزمِ درس و تدریس کا عظیم نقصان ہے- متعدد کتابوں کے مصنف تھے- ماہر مفتی تھے- متقی و پرہیزگار تھے- فروغ دین و مسلکِ اعلیٰ حضرت کے لیے ہمہ وقت مصروف رہتے تھے- رہتے کراچی میں تھے لیکن فیضانِ علم سے جہان سنیت مستفیض و مستنیر تھا- صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ کے گلشنِ علم و فضل کے مہکتے ہوئے پھول تھے- فروغ علم دین کے لیے خانوادۂ صدرالشریعہ کی وراثت علمی کو خوب نبھایا- ایسی علمی شخصیت کی رحلت سے پوری بزمِ سنیت سوگوار ہے- اللّہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے- مفتی صاحب کی دینی، تدریسی و فقہی خدمات کو قبولیت کی منزل سے سرفراز فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ حبیبہٖ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم-

خانوادۂ صدرالشریعہ کے اس غم میں ہم شریک ہیں اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے توشۂ ایصالِ ثواب پیش کرتے ہیں. اس غم کے موقع پر علامہ محمد ارشد مصباحی(سربراہ اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے)، مفتی محمد حنیف خان رضوی(امام احمد رضا اکیڈمی بریلی شریف)، مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی (کاشی پور اترا کھنڈ)، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید احسن قادری(پونے)نیاز احمد مالیگ (یو کے)  غلام مصطفیٰ رضوی (نوری مشن مالیگاؤں) بے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages