دلخراش سڑک حادثے میں دو سگے بھائیوں کی درد ناک موت
شاہ آباد: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بغیر ہیلمٹ کے سفر کر رہے تھے۔ تھانہ پٹوائی علاقہ کے گاؤں پپلہ منصور پور کا رہائشی 30 سالہ رضوان صبح 10 بجے موٹر سائیکل پر رام پور جا رہا تھا۔ اس کا چھوٹا بھائی 27 سالہ ذیشان موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ رام پور روڈ پر گاؤں ریواڑی کلا کے قریب سامنے سے آنے والی ایک گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے سی ایچ سی روانہ کر دی گئیں۔ لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔ متوفی رضوان کی بیوی گلدستہ اور متوفی ذیشان کی بیوی فاطمہ کی حالت خراب ہے۔ ذیشان کی شادی سات ماہ قبل فاطمہ سے ہوئی تھی۔
چھ ماہ قبل مقتول کی والدہ بھوری بھی سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھی۔ واقعہ کی جگہ میلک تھانہ علاقہ میں ہونے کی وجہ سے رشتہ دار نے وہاں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں