ٹیپو سلطان کے نام پر نفرت پھیلانے والے دیش کے اصل غدار، دُشمن اور آتنکی ھیں : مفتی محمد ھارون ندوی
ٹیپو سلطان کے یوم ولادت پر ریل گاؤں (ضلع آکولہ) میں شاندار پروگرام
حضرت ٹیپو سلطان شہید مُلک کے سچے رکھوالے اور ہندو مسلم ایکتا ،قومی یکجھتی کی مثال تھے ، جنہوں نے مندر مسجد ،ھندو مُسلم دونوں کو جاگیریں دیکر اِس دیش میں امن قائم کیا ، زندگی بھر دیش کے دُشمن انگریزوں سے لڑتے رہے اور شھید ھو گئے ،مگر اپنی زندگی میں انگریز کا قبضہ ھونے نہیں دیا ، ٹیپو سلطان کے نام سے انگریز کانپتے تھے ، انگریز ہندو مسلم کو آپس میں لڑا کر راج کرنا چاہتے تھے اور آج بھی کالے انگریز یہی كام کر رہے ہیں ، ٹیپو کے نام پر نفرت پھیلانے کا کام کرکے کُرسی حاصل کرنا چاہتے ہیں ، اور مل گئی تو کُرسی کو بچانا چاہتے ہیں اِس لئے مُلک میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں ،یہ ھی لوگ اصل میں مُلک کے غدار ،امن ایکتا کے دُشمن اور اصل آتنک وادی ھیں ، اِس طرح کے بیباک خیالات کا اظہار ریل گاؤں میں مفتی محمد ھارون ندوی نے ہزاروں ہندو مسلم کو سمجھائی ، اِس پروگرام کو گاؤں کے جوانوں بزرگوں اور خاص طور پر ٹیپو سلطان سینا کے ذمے داروں نے سجایا تھا ، اور مُلک کے مشہور معروف عالم دین اور بیباک صحافی سیاسی سماجی ملّی رھبر حضرت مفتی محمد ھارون ندوی کو جلگاؤں خاندیش سے مدعو کیا تھا ، اِس موقع پر مفتی صاحب نے جوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ٹیپو سلطان شہید ایک اللہ کے نیک بندے اور ولی کامل تھے ،کبھی اُنکی تہجّد بھی نہیں چھوٹتی تھی اِس لئے ڈی جے بجاکر ناچ گانے سے اُنکی جینتی نہ مناؤ ،اُنکی رُوح کو تکلیف نہ پہنچاؤ ، اور فرمایا کہ ٹیپو سلطان قومی یکجھتی ، امن شانتی کے پیامبر تھے اور سب کو ساتھ لیکر چلتے تھے اگر آپ ٹیپو سلطان کے ماننے والے ہیں تو گاؤں میں نفرتیں لڑائی جھگڑے مت ھونے دینا ،یہی ٹیپو کا پیغام ھے ۔
اِس پروگرام میں اکولہ پرتور ،لوہارا شیگاؤں آس پاس سے بڑی تعداد میں لوگ مفتی صاحب کو سننے کے لئے آئے تھے ، حافظ عبد الحنان ، حافظ صادق ، حافظ مجیب ، مفتی عمیر صاحب اسٹیج پر موجود رہے ، یہ پروگرام بیحد کامیاب رہا ۔ ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں