تانا جی ساونت نے ایس پی کو دی دھمکی تو کانگریس نے پوچھا- مہاراشٹر کے وزیر ہیں یا غنڈے؟ ویڈیو وائرل
ممبئی: اپنے بیانات کی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہنے والے مہاراشٹر کے وزیر صحت تانا جی ساونت ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ وزیر تانا جی ساونت کا ایک متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں تانا جی ساونت یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ "میں جو کہتا ہوں وہ کرو، میں وزیر اعلی کی بھی نہیں سنتا۔ تانا جی ساونت کی اس ویڈیو کو لے کر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر صحت تانا جی ساونت کھلے عام مراٹھی میں یہ دھمکی عثمان آباد کے ایس پی اتل کلکرنی کو دے رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ تاناجی ساونت نے ایس پی کو کیا کام کرنے کو کہا ہے۔
شیوسینا چھوڑ کر ایکناتھ شندے کے ساتھ حکومت میں وزیر بننے والے تانا جی ساونت اکثر متنازعہ بیانات دیتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنی ہی حکومت کے خلاف بول چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایکناتھ شندے نے بھی اشاروں میں انہیں خبردار کیا تھا۔
۔
ایس پی کو دھمکی دینے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے تانا جی ساونت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ممبئی کانگریس نے لکھا، 'میں جو کہتا ہوں وہی کرو, حکم جاری کرو.' وزیر تانا جی ساونت نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پر دباؤ ڈالا! وہ وزیر ہے؟' مہاراشٹر یوتھ کانگریس کی جنرل سکریٹری سونم لکشمی گھاگ نے پوچھا، 'وہ وزیر ہیں یا غنڈے؟'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں