ناگپور میں بی جے پی لیڈر کے بے رحمانہ قتل سے سنسنی، ملزمین فرار،
ناگپور: مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں ایک دل دہلا دینے والی واردات (ناگپور بی جے پی لیڈر کا قتل) سامنے آئی ہے۔ ضلع کے پچگاؤں میں بی جے پی کے ایک عہدیدار کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ مارے گئے بی جے پی لیڈر کا نام راجو ڈینگرے تھا۔ وہ بی جے پی کے ناگپور دیہی کے جنرل سیکریٹری تھے۔ راجو ڈینگرے حال ہی میں ہوئے گرام پنچایت انتخابات میں بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق راجو ڈینگرے پچگاؤں میں ایک ڈھابہ چلاتے تھے۔ رات 3 بجے کے قریب جھگڑے کی وجہ سے ہوٹل کے دو ملازمین نے راجو ڈینگرے پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کر کے ان کا قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزمان مقتول کے کاؤنٹر سے رقم اور گاڑی لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم، بعد میں ملزمین کی کار کو حادثہ پیش آیا اور بعد میں ملزمین کار کو وہیرگاؤں کے ناگ ندی پل کے پاس چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے۔
دوسری طرف راجو ڈینگرے کے قتل کی خبر ملتے ہی بی جے پی کارکنان اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔ فی الحال پولیس ملزمین کی تلاش میں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں