src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> راہول گاندھی نے ایم آئی ایم پر بی جے پی سے پیسے لینے کا لگایا الزام، اویسی نے دیا راہول کے الزام کا جواب ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 2 نومبر، 2023

راہول گاندھی نے ایم آئی ایم پر بی جے پی سے پیسے لینے کا لگایا الزام، اویسی نے دیا راہول کے الزام کا جواب ۔

 










راہول گاندھی نے ایم آئی ایم پر بی جے پی سے پیسے لینے کا لگایا الزام، اویسی نے دیا راہول کے الزام کا جواب ۔




حیدر آباد : کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے بدھ کے روز تلنگانہ کے کلوا کورتھی میں ایک جلسۂ عام کا انعقاد کیا تھا۔ راہول گاندھی نے  جلسۂ عام میں عوام کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم پر بڑے الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر، بی جے پی اور  ایم آئی ایم کی ملی بھگت ہے۔ ان دونوں پارٹیوں نے اتحاد کیا ہے۔ راہول نے کہا- تلنگانہ میں ایم آئی ایم پارٹی بی جے پی سے پیسے لے کر الیکشن لڑتی ہے بی جے پی اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کے لیے پیسے دیتی ہے۔ جہاں بھی کانگریس پارٹی الیکشن لڑتی ہے۔ وہیں ایم آئی ایم کے امیدوار جادوئی انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔ بی جے پی ان کی مدد کرتی ہے۔  راہول گاندھی نے کہا۔ میں نریندر مودی نہیں ہوں۔ جب میں وعدہ کرتا ہوں تو اسے پورا کرتا ہوں۔ نریندرمودی نے کہا تھا۔ میں ہر بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالوں گا۔ آپ کے اکاؤنٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں آیا اور لاکھوں کروڑوں روپے اڈانی کے بینک اکاؤنٹ میں چلے گئے۔   



تلنگانہ میں ایک خاندان کی حکمرانی 10 سال تک ہم نے تلنگانہ کا خواب دیکھا تھا۔ خواب تھا کہ تلنگانہ کے عوام اس ریاست پر حکومت کریں۔ لیکن گزشتہ 10 سالوں میں تلنگانہ پر عوام کی نہیں بلکہ صرف ایک خاندان کی حکومت ہے۔ یہ خاندان وزیر اعلیٰ کا ہے۔ کے سی آر حکومت نے کالیشورم پراجیکٹ کے نام پر ریاست کے عوام سے ایک لاکھ کروڑ روپئے چرائے ہیں۔ اب اس کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ کے سی آر سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کے عہدے کو الوداع کہیں گے، پھر ان سے عوام ہے لوٹی گئی رقم پر سوالات کیے جائیں گے۔ کانگریس پارٹی اتنی رقم آپ کی جیبوں میں واپس ڈالنے جارہی ہے جتنی رقم کے سی آر نے تلنگانہ کے عوام سے لوٹی ہے۔ یہاں انتخاب وزیر اعلی راؤ، ان کے خاندان اور ان کے بدعنوان لیڈروں اور کانگریس پارٹی کے درمیان ہے۔ ۔ بی جے پی کے وہ لیڈر جنہیں دو فیصد ووٹ بھی نہیں ملے وہ یہاں آکر کہتے ہیں کہ ہم او بی سی کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔ ارے بھائی ! یہاں آپ کو 2 فیصد ووٹ ملیں گے، آپ کو وزیراعلیٰ کیسے بنائیں گے؟



آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے راہل گاندھی کے ان الزامات پر جوابی حملہ کیا ہے جس میں کانگریس لیڈر نے ایم آئی ایم پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے پیسے لینے کا الزام لگایا تھا۔  اویسی نے سوال کیا کہ ان کی پارٹی کو 2008 میں امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے اور دیگر مسائل پر متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کی حمایت کے لیے کتنی رقم دی گئی تھی۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages