src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کی اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 18 نومبر، 2023

مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کی اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس

 

 








 مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کی اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس  



 شان ہند، یوسف الیاس اور مستقیم ڈگنیٹی نے جم کر کی سرپرست ورنر اور ایم ایل اے پر تنقید 

 


 مالیگاؤں شہر کی فلاح کے لئے نہال احمد صاحب نے ہمیشہ دور اندیشی کے فیصلے کئے تا کہ آنے والی نسلیں مختلف چیلینجیز سے نِمٹ سکیں. ایسا ہی ایک فیصلہ تلواڑہ تالاب کی وسعت بڑھانے کا تھا. نہال احمد صاحب نے تلواڑہ تالاب کی وسعت 43 ایم سی ایف ٹی سے بڑھا کر 87 ایم سی ایف ٹی کرنے کا کام کیا. جس کے لئے پاٹ بندھارے سمیت حکومتی سطح پر بہترین حکمت عملی سے پروسیجر کیا گیا. یہ فیصلہ مالیگاؤں کے مستقبل کے لئے ایک نہایت اہم فیصلہ ثابت ہوا مگر اقتدار کے بھوکوں نے اس شہر کو ایسے پانی سے محروم کرنے کی سازش رچی جو قدرتی طور پر بنا خرچ کئے شہر کو ملتا ہے. 20 جولائی 2017 کی جنرل بورڈ میں اُس وقت کے میئر شیخ رشید کی صدارت والی میٹنگ میں کارپوریشن کی ملکیت کے تلواڑہ تالاب کا پانی دابھاڑی کو دینے کی تجویز نمبر دس پاس کی گئی. تب ہال میں گٹ نیتا کے طور پر موجود بلند اقبال نے اکیلے اس فیصلے کی پر زور مخالفت کی. مگر اکثریت کے بَل پر تلواڑہ کا پانی دابھاڑی کو دینے کی تجویز پاس کر دی گئی. ہماری طرف سے مالیگاؤں کارپوریشن کی ملکیت کے تلواڑہ تالاب کے پانی کو بچانے کی کوشش 2016 سے جاری ہے جس کا ثبوت یہ ہے اس موضوع پر ہم نے متعدد بار دھرنے آندولن کئے. کمشنر کی آفس کو تالا تک لگایا گیا. عوامی تحریک چلائی گئی. شانِ ہند نہال احمد صاحبہ کے لیٹر پر کئی بار انتباہ دیا گیا کہ دابھاڑی کو پانی دینے کے لئے ایگریمنٹ نہ کیا جائے. نومبر 2021 میں عوامی عدالت میں 'پانی پریشد' کے ذریعے بھی شہریان کے سامنے سبھی مدعو کو پیش کیا گیا. کارپوریشن کے واٹر سپلائی محکمے پر ہمارا زبردست دباؤ کا ہی نتیجہ رہا کہ جب کورونا وبا کے زمانے میں خاموشی سے تلواڑہ تالاب میں غیر قانونی طریقے سے پائپ لائن ڈالی گئی تو اسے نہ صرف نکال کر ضبط کروایا گیا بلکہ قانونی کارروائی بھی کی گئی. یہ دباؤ کارپوریشن کی میعاد ختم ہونے سے پہلے تک اور اس کے کچھ عرصہ بعد تک بھی قائم رہا مگر جب کارپوریشن کی میعاد ختم ہونے کے باوجود الیکشن کا کوئی اتہ پتہ نہیں رہا تو فرقہ پرست عوامی نمائندے کے حوصلے بڑھ گئے. دابھاڑی کو پانی دینے کے لئے ایگریمنٹ کیا جائے اس کے لئے کمشنر بنام پرشاشک کے ساتھ سانٹھ گانٹھ کر کے الگ الگ وقتوں میں ایگریمنٹ کے لئے راہ ہموار کی جانے لگی. پہلے اس تعلق سے جب بھی میٹنگ ہوتی تو مجبوراً دونوں ایم ایل اے سمیت شہر کے عوامی نمائندوں کو بھی ناسک کی میٹنگ میں مدعو کیا جاتا رہا. پانی پریشد والوں کا ڈر ان پر قائم رہا. مگر کارپوریشن کی میعاد ختم ہونے کے بعد جتنی بھی میٹنگیں ہوئیں ان میں صرف مالیگاؤں آؤٹر اور سینٹرل کے ایم ایل اے بطورِ عوامی نمائندہ شریک رہے. ایسے میں مالیگاؤں سینٹرل کے عوامی نمائندے کا یہ فرض بنتا تھا کہ کارپوریشن کی ملکیت کے تلواڑہ تالاب کا پانی دابھاڑی کو دینے سے روکا جائے مگر ایسا بالکل بھی نہیں کیا گیا. باوثوق ذرائع تو یہاں تک بتاتے ہیں کہ دابھاڑی کو پانی دینے کے ایگریمنٹ کی تیاری کے لئے کمشنر کے بنگلے پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں مالیگاؤں سینٹرل کے ایم ایل اے کو اس تعلق سے ہموار کیا گیا. جنہوں نے دابھاڑی کو پانی دینے کی تجویز منظور کی، عوامی دباؤ کی وجہ سے ان کی بھی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ دابھاڑی کو پانی دینے کا ایگریمنٹ کر لیں. مگر موجودہ عوامی نمائندے کی دیدہ دلیری پر اب شہریان کو بھی یہ جاننے کا حق ہے کہ کن شرائط پر موجودہ ایم ایل اے نے تلواڑہ کا پانی دابھاڑی کو دینے پر رضامندی ظاہر کی؟ کیوں کہ اگر مالیگاؤں شہر کے حصے اور ملکیت کا پانی کسی دوسرے دیہات کو دیا جا رہا ہے تو یہ صرف آج کا نقصان نہیں ہے بلکہ اس کا خمیازہ مالیگاؤں شہر کی آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا.   ایگریمنٹ کی شرائط پر ہماری طرف سے نظر ثانی کی گئی ہے. کئی نکات ایسے ہیں جن سے کارپوریشن (شہریان) کا زبردست نقصان ہوگا. ہم نے واٹر سپلائی سے یہ پوچھا ہے کہ اگر چنکاپور ڈیم سے مالیگاؤں کے لئے 1300 ایم سی ایف ٹی پانی مختص ہے اور سال بھر میں ہم صرف 300 ایم سی ایف ٹی پانی ہی تلواڑہ تالاب میں حاصل کر پاتے ہیں تو کیا ہم اسی 300 ایم سی ایف ٹی پانی میں سے دابھاڑی کو 50 ایم سی ایف ٹی پانی دیں گے یا 50 ایم سی ایف ٹی پانی چنکاپور ڈیم سے مزید حاصل کریں گے؟ اور کیسے حاصل کریں گے؟ جو آج ناممکن دکھائی دیتا ہے. ہم نے کئی ٹیکنیکل ایشوز پر واٹر سپلائی محکمے میں اعتراض جتایا ہے. ہم مزید گہرائی سے اس ایگریمنٹ کا مطالعہ کر رہے ہیں. شہریان مالیگاؤں کا یہ عظیم نقصان کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا. دابھاڑی کو سیدھا چنکاپور ڈیم سے پانی دینے پر ہمیں آج بھی کوئی اعتراض نہیں ہے مگر ہماری ملکیت کے تلواڑہ تالاب سے پانی دینے کے ہم کل بھی مخالف تھے، آج بھی ہیں اور آگے بھی رہیں گے. آنے والے دنوں میں ہم اس مسئلے کو تفصیل سے عوام کے گوش گزار کریں گے. شہر کا واحد نمائندہ ہونے کا جو غلط استعمال کیا گیا ہے اُس پر بھی عوامی جواب دہی طئے کی جائے گی اور شہریان کے سامنے یہ خلاصہ کرنا پڑے گا کہ ایم ایل اے مالیگاؤں سینٹرل کے ہیں یا دابھاڑی کے؟؟؟ 




 تلواڑہ تالاب سے فلٹر پلانٹ تک بوسیدہ پانی کی پائپ لائن کو تبدیل کرنے کا بھی ہمارا برسوں پرانا مطالبہ رہا. اس سلسلے میں مسلسل کوششیں کی گئی. بلند اقبال کی قیادت میں اس مطالبے کے لئے 2016 سے وقتاً فوقتاً احتجاج کیا گیا. متعدد مطالباتی میمورنڈم بھی دیئے گئے. حکومتی سطح پر واٹر سپلائی کے وزیر سے بھی ایک سے زائد بار ملاقات کر کے نئی پائپ لائن منصوبے کو منظوری دینے کی گذراش کی گئی. جہدِ مسلسل کا نتیجہ رہا کہ جون 2023 میں تلواڑہ تالاب سے مالیگاؤں فلٹر پلانٹ تک نئی پائپ لائن کے منصوبے کو منظوری مل گئی مگر آج تقریباً چھ ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود اس منصوبے پر عمل آوری کے لئے ٹینڈر نہیں نکالا جا رہا ہے. اس پر مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے ہمارا  صاف مطالبہ ہے کہ آٹھ دنوں کے اندر تلواڑہ سے فلٹر پلانٹ تک پائپ لائن کا ٹینڈر ظاہر کیا جائے بصورتِ دیگر ہم عوامی رائے عامہ ہموار کر کے ٹھوس تحریک کا آغاز کریں گے. 

  


عبدالرشید سیٹھ ایولے والے ، رضوان سر ، ناصر خان کرانہ والے ، انیس مستری، ایڈوکیٹ نوید اختر ، ڈاکٹر ارشد، یحییٰ عبدالجبار ، تنویر ذوالفقار ، جاوید انور، عبدالسلام قریشی ، شہزاد ماسٹر ، پاپا لاںٔٹ والے ، شکیل ٹلو، فیضان رجو ، شفیق واںٔرمین، رمضان عباس، اعجاز پاپے، ابواللیث انصاری ، عارف پاپا ، عبدالرحمن مالدہ صدرالدین مقادم ، عمران جھوپے  شکیل بھائی، وغیرہ پریس کانفرنس میں شریک رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages