منوج جرانگے نے ختم کیا اپنا انشن ۔ حکومت کو دیا 2 ماہ کا الٹی میٹم.
جالنہ : مراٹھا ریزرویشن کو لے کر نو دن سے غیر معینہ انشن پر بیٹھے کارکن منوج جرانگے نے جمعرات کو جوس پی کر اپنا انشن ختم کیا۔
تاہم انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو ماہ کے اندر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا تو وہ ممبئی تک مارچ کی قیادت کریں گے۔
بتادیں کہ ریاستی حکومت کے چار وزراء نے منوج جرانگے سے جالنہ ضلع میں ان کے گاؤں میں ملاقات کی اور ان سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی۔
ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججوں سندیپ شندے، ایم جی گائیکواڑ اور کچھ عہدیداران کے ایک وفد نے بھی منوج جرانگے سے ملاقات کی تھی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں