مالیگاؤں میں کل رات دیر گئے متعدد ہوٹلوں پر سماج دشمن عناصر کی دھما چوکڑی سے دہشت!
رکن اسمبلی مفتی اسمعیل قاسمی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے آص لیا، سخت قانونی کاروائی کے ساتھ سماج دشمن عناصر کا روڈ شو کرانے کا مطالبہ
مالیگاؤں (نامہ نگار ): مجلس اتحاد السلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمعیل قاسمی نے اپنے اسمبلی حلقے میں متحرک رہنے کا ثبوت دیتے ہوے ایک بار پھر شہریوں کو دہشت کے ذریعے نقصان پہنچانے والے سماج دشمن افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اس طرح کا مطالبہ پولس انتظامیہ کے اعلی آفیسران سے کیا اور اسی طرح گزشتہ روز ہوئے ہوٹلوں پر سماج دشمن عناصر کی دھما چوکڑی کے بعد حادثے کےمقام کا دورہ کیا اور میڈیا کے نمائندوں کے سوالات پر جواب بھی دیا، مقامی ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ شب 80 فٹ روڈ پر 15 سے 20 نقاب پوش نوجوانوں نے جو آٹھ سے دس کلو میٹر تک گاڑیوں پر سوار ننگی تلواریں لے کر متعدد علاقوں کی ہوٹلوں پر دھما چوکڑی مچائی تھی جسکی وجہ سے رزق حلال تلاش کرنے والے ہوٹلوں اور پان کی دکان چلانے والے اور دیگر دھندہ کاروبار کرنے والے لوگوں کے ساتھ جو انھوں نے ظلم و زیادتی کی ہے ان کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی ہے ۔سامان و اشیاء کو نقصان پہنچایا ہے۔ اور اسی طرح ٹیبل کرسی وغیرہ کے ساتھ ساتھ دھندے کا جمع روپے پیسے کو کاونٹر سے لے کر فرار ہونے کی جو حرکت کی ہے وہ مالیگاؤں کی امن پسند عوام کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی ، آج اس وقت برادران وطن کا تہوار ہے اور ہم لوگ جو امن امان و سکون سے ہیں مگراس طرح کی حرکت جو کی گئی ہے پورے شہر کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کرنے کی کوشش ہے۔ اگر خدانخواستہ یہ معاملہ بڑھا اور برادران وطن تک پہنچا تو ان کا تہوار بھی خراب ہوگا اور یہاں پر فرقہ وارانہ معاملات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ جن سماج دشمن افراد نے یہ حرکت کی ہے ان لوگوں کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے گااور ہم یہ چاہیں گے کہ پولس ڈپارٹمنٹ انکو اسی جگہوں پرلا کر کے روڈ شو کروایا جائے اور جہاں جہاں ان لوگوں ںنے نقصان پہنچایا ہے اور غنڈہ گردی و دادا گیری کی ہے ان لوگوں کو یہ معلوم ہو جائے کہ اس طرح کی حرکت کرنے کا کیا انجام ہوتا ہے۔ ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی نے کہا کہ میری پولس ڈپارٹمنٹ کے اعلی آفیسران سے بات چیت ہوئی ہے جو لوگ ہیں وہ مالیگاؤں میں ہوں یا مالیگاؤں کے باہر ہوں ہر حال میں ان کو گرفتار کیاجائے گا اور جن کا نقصان ہوا ہے ہم کوشش کریں گے کہ نقصان پہنچانے والوں سے اسکی بھرپائی کیجائے، اور قانون کے دائرے میں لا کر ان کو سخت سے سخت سزادی جائے، مزید پولیس انتظامیہ کی کارروائی پر مفتی اسمعیل قاسمی نے کہا کہ پولس انتظامیہ سے بات چیت ہوئی ہے انکا کہنا تھا کہ جب یہ دہشت پھیلانے کا کام کیا جارہا تھا تو معلوم پڑا فلاں فلاں مقام پر ہم انکے تعاقب میں تھے اور وہ ہمارے مقام سے آگے آگے نکل جاتے تھے۔ ہم کو معلوم پڑتا تھا کہ وہ اس مقام پر ہیں ہم جیسے ہی وہاں پہنچتے وہ آگے نکل چکے ہوتے تھے۔ ان کی حرکت ظاہر کرتی ہے کہ انکو قانون کا کوئی ڈر نہیں ہے پولس انتظامیہ قانون کے رکھوالوں کا کوئی ڈر نہیں ہے بہر حال اگر ان کو قانون کا ڈر نہیں ہے تو قانون کی دستور کی حفاظت کرنے والے ، لاء اینڈ آرڈر کے ذمہ داران کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کو یہ بتائیں کہ دیش کا قانون کیا ہے ابھی کسی کی گرفتاری ہوئی ہے اس طرح کی پولس انتظامیہ کی طرف سے کوئی بات نہیں ہے لیکن ہم لوگوں کی جو ذاتی معلومات جانکاری ہیں کہ وہ اسی علاقے کے ہیں اور کچھ لوگ مالیگاؤں میں اور کچھ لوگ شہر سے فرار ہو چکے ہیں لیکن ظاہر بات ہے کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی آنا تو ہے بہر حال ان کو، اور جس دن آئے گے ان کو دال آٹے کا بھاؤ معلوم پڑے گا۔ اس طرح کا بیان جائے حادثہ پر پہنچ کر دورہ کرتے ہوئے مشاہدہ کے بعد ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی نے میڈیا کو دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں