src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کلیان: ساس کے اغواء اور مارپیٹ کے الزام میں داماد اور اس کے دوست کو پولیس نے کیا گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 3 نومبر، 2023

کلیان: ساس کے اغواء اور مارپیٹ کے الزام میں داماد اور اس کے دوست کو پولیس نے کیا گرفتار

 














کلیان:  ساس کے اغواء اور  مارپیٹ کے الزام میں داماد اور اس کے دوست کو پولیس نے کیا گرفتار 





کلیان: شوہر کے ساتھ مسلسل لڑائی سے تنگ آکر بیوی اپنی بیٹی کے ساتھ گھر چھوڑ کر کلیان میں اپنے میکے چلی گئی۔ بیوی کلیان ایسٹ میں رہتی ہے۔ دو دن بعد شوہر اپنے دوست کے ساتھ اپنی بیوی اور بچے کو واپس لینے اپنی سسرال پہنچا۔ ساس نے بیٹی کو سسرال بھیجنے سے انکار کیا تو داماد نے جھوٹ بول کر ساس کو اغواء کر لیا۔ الزام ہے کہ داماد ساس کو تلوجہ لے گیا اور گھر میں بند کر کے بے رحمی سے مارا۔ مانپاڑہ پولیس نے ساس کو داماد کے چنگل سے چھڑایا اور ملزم اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔



بھاویش مادھوی تلوجہ کے قریب ایک گاؤں میں ساکن ہیں۔ اس کی شادی کلیان ایسٹ میں رہنے والی دکشیتا کھوکرے سے ہوئی ہے۔ اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ دکشیتا اور اس کے شوہر بھاویش کے درمیان کچھ مہینوں سے خاندانی مسائل پر لڑائی چل رہی تھی۔ لڑائی سے تنگ آکر دکشیتا کلیان میں اپنی ماں کے گھر آگئی۔



بھاویش اور اس کے دوست سورج مہاترے کلیان ایسٹ کی امردیپ کالونی آئے تاکہ دکشیتا اور بچے کو گھر واپس لے جاسکیں، لیکن بھاویش کی ساس نے اپنی بیٹی کو یہ کہہ کر سسرال بھیجنے سے انکار کر دیا کہ تم نے میری بیٹی کے ساتھ برا کیا ہے۔ اس پر بھاویش نے ساس دیپالی کو چاقو سے دھمکی دی۔ اس نے کہا کہ ہم تمہیں ابھی تھانے لے جائیں گے۔ بھاویش اور سورج نے ساس کو تھانے لے جانے کے بہانے اپنی کار میں بٹھایا اور تلوجہ میں اپنے گھر لے گئے۔ الزام ہے کہ وہاں اس نے اپنی ساس کو لوہے کی سلاخ اور قینچی سے مارا۔

 دکشیتا اپنی ماں کو تلاش کرتی رہی ۔ پھر اس کے شوہر بھاویش کا فون آیا کہ ماں اس کی تحویل میں ہے۔ اس نے کہا کہ بچے کو میرے حوالے کر دیں۔ دکشیتا نے یہ بات گھر والوں کو بتائی۔ اہل خانہ مانپاڑہ پولیس کے ساتھ تلوجہ پہنچ گئے۔ دیپالی وہاں زخمی حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے ساس دیپالی کو بھاویش کی تحویل سے آزاد کرالیا۔ اس کے علاوہ پولس نے فوری طور پر بھاویش اور سورج کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مانپاڑہ پولیس اسٹیشن میں اغواء اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس کیس کی تحقیقات پولیس انسپکٹر گیانوبا سوریہ ونشی کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages