حاجی شیخ اسرائیل اسو کو بالا صاحب تھورات و اعجاز بیگ کے ہاتھوں سے ملا مالیگاؤں نائب صدارت کا لیٹر
اسی طرح اسرائیل حاجی کی خوبصورت دیدہ زیب رابطہ آفس کا افتتاح بھی عمل میں آیا
مالیگاوں، 8 نومبر 2023 : مالیگاؤں شہر گذشتہ 5 نومبر بروز اتوار کو حاجی شیخ اسرائیل اسو نے مالیگاؤں نائب صدارت کا لیٹر حاصل کرتے ہی اپنے کاموں میں تیزی شروع کردی ہے اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں کانگریس پارٹی اور صدر محترم اعجاز بیگ صاحب کے ہاتھوں کو پوری طاقت کے ساتھ مضبوط کرنے میں لگ چکا ہوں شہر کے کئی سرکردہ نوجوان اور کئی بڑے خانوادوں سے ہماری بات چیت ہوئی ہے تمام لوگوں کی بھی خواہش یہی ہے کہ انے والے وقت میں اعجاز بیگ صاحب اسمبلی میں ہمارے شہر کے لیے نمائندگی کریں کیونکہ پچھلے کئی برسوں سے ہمارے شہر میں جو مسائل کا انبار ہے اس کا سدباب ہو مجھے اعجاز بیگ صاحب کے زمینی کاموں کو دیکھتے ہوئے پوری امید ہیکہ شہر کی عوام جوک در جوک کانگریس پارٹی میں شامل ہوگی کیونکہ ملک کی سب سے مضبوط پارٹی کانگریس پارٹی ہے جو فرقہ پرستی پر لگام لگا سکتی ہے. ملک کی عوام نے دیکھ لیا ہے کہ موجودہ حکومت میں کیا ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور کیا نہیں ہوئے. اگر ملک میں امن امان اور بھائی چارہ قائم رکھنا ہے تو کانگریس کی واپسی اس ملک میں ضروری ہے مجھے امید ہے مالیگاؤں شہر میں بھی کانگریس پارٹی اپنی پوری طاقت سے اعجاز بیگ صاحب کی سرپرستی میں واپسی کرے گی اسی لئے میں نے بھی کانگریس پارٹی سے منسلک ہونا ضروری سمجھا. میں اپنی قوت کے مطابق مالیگاؤں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کی پوری کوشش کرو گا. میں کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اس عہدے کا بھروسہ کیا اور مجھے بالا صاحب تھورات کے ہاتھوں سے نائب صدارت کا عہدہ تفویض کیا اور میری رابطہ آفس کا افتتاح بالا صاحب تھورات. طارق فاروقی و اعجاز بیگ صاحب نے خود اپنے ہاتھوں سے شایانِ شان کیا....
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں