src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ھانے میں قرض کے 300 روپے واپس نہ کرنے پر نابالغ کو بنایا تشدد کا نشانہ۔ برہنہ کرکے بیلٹ سے پیٹا۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 23 نومبر، 2023

ھانے میں قرض کے 300 روپے واپس نہ کرنے پر نابالغ کو بنایا تشدد کا نشانہ۔ برہنہ کرکے بیلٹ سے پیٹا۔

  







ت




ھانے میں قرض کے 300  روپے واپس نہ کرنے پر نابالغ کو بنایا تشدد کا نشانہ۔ برہنہ کرکے بیلٹ سے پیٹا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کی کاروائی۔ ایک ملزم گرفتار 



تھانے: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے گڑھ تھانے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ 300 روپے کا قرضہ واپس نہ کرنے پر نابالغ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسے برہنہ کرکے بیلٹ سے پیٹا گیا۔ یہی نہیں غنڈوں نے 17 سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے گھمایا گیا۔ یہ واقعہ تھانے کے مضافاتی کلوا میں واقع جامع مسجد کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ توصیف خان بنڈے اور شمیل خان بنڈے نامی دو افراد نزدیکی اناپورنا بلڈنگ میں ایک نابالغ لڑکے کے گھر میں گھس گئے۔ دونوں نے نابالغ پر بلیوٹوتھ ڈیوائس کی 'چوری' کا الزام لگایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 300 روپے کے قرض کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔ لڑکے نے الزامات کی تردید کی اور قرض کی رقم سے بھی انکار کر دیا، لیکن وہ اڑے رہے۔ دونوں لڑکے کو قریبی مسجد کی طرف لے گئے۔ وہیں، خان بنڈے جوڑے نے لڑکے کو تھپڑ مارا، اس کی ٹانگوں پر مارا۔ توصیف نے لڑکے کی پتلون سے بیلٹ نکالی اور لڑکے کے مدد کے لیے چیخنے پر اس کی پیٹھ پر کوڑے کی طرح برسانے لگا۔ جب کہ سشمیل نے پیچھے سے اس واردات کی ویڈیو بنائی۔


دونوں نے لڑکے کو پکڑ کر عوامی جگہ پر مکمل برہنہ کر دیا اور جب وہ اس پر حملہ کررہے تو نابالغ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بعد میں، لڑکے نے شکایت درج کرانے کے لیے کلوا پولس اسٹیشن سے رجوع کیا‌، لیکن پولیس نے اس معاملے میں صرف ایک عام این سی (نان کوگنائزیبل) جرم درج کیا۔


دیر رات اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اس نے سماجی کارکن ڈاکٹر بنو ورگیز کی توجہ اس جانب کھینچی۔ سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے ویڈیو تھانے پولیس کے اعلیٰ حکام اور بالآخر ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون-1) گنیش این کو بھیجا۔ گاوڑے نے ہدایت دی کہ اس معاملے میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔


ورگیز نے کہا، آج علی الصبح کلوا پولیس حرکت میں آئی اور نوعمر لڑکے کی شکایت کی بنیاد پر پوسکو اور تعزیرات ہند کی سخت دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی اور تحقیقات جاری ہے۔


ایف آئی آر درج کرنے میں 20 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر پر کہا گیا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نابالغ کو تھانے لانے سے پہلے طبی معائنہ اور علاج کے لیے لے جایا گیا جس کے نتیجے میں تاخیر ہوئی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مرکزی ملزم توصیف کو آج دوپہر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages