src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 نومبر، 2023


زمین کے تنازعہ پر  ہوئی مارپیٹ، فائرنگ میں 6 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک



رفیع گنج (اورنگ آباد) منگل کو رفیع گنج تھانہ علاقہ کے دھوسیلا پنچایت کے گاؤں نیما واجد میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقوں کے درمیان زبردست مارپیٹ ہوئی، اور فائرنگ بھی کی گئی ۔جس کی وجہ سے 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔‌

زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے دین دیال پاسوان، امریش، کیلاش اور اوپیندر پاسوان کو بہتر علاج کے لیے صدر اسپتال ریفر کر دیا ہے۔ امریش، اپیندر اور کیلاش کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے صدر اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں مگدھ میڈیکل کالج اسپتال گیا ریفر کردیا ہے۔
زخمی دین دیال نے بتایا کہ کیلاش، اوپیندر پاسوان اور دیگر نے اس کی زمین میں ہل چلانا شروع کر دیا۔ دین دیال گے منع کرتے پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ دوسری طرف سے زخمی کی رشتہ دار منجو دیوی نے بتایا کہ زمین ہماری ہے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس انسپکٹر پرمجیت کمار منڈل اور ایس آئی چوٹکا ہیبرم پولیس فورس کے ساتھ پہنچے اور تحقیقات کی۔ جس کے بعد زخمیوں کے بیانات لیے گئے۔

تھانہ صدر غفران علی نے بتایا کہ واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ زخمیوں کے بیانات لیے گئے ہیں۔ کیس میں درخواست موصول ہونے پر ایف آئی آر درج کرکے مزید کاروائی کی جائے گی۔ واردات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بتایا گیا کہ زمین کے تنازعہ کا معاملہ پہلے تھانے کے جنتا دربار میں پہنچا تھا لیکن حل نہیں ہو سکا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages