src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دھولیہ ضلع کے انسپکٹر ہیمنت پاٹل کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج، پولیس شبیہ داغدار، انسپکٹر کا فحش ویڈیو وائرل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 13 نومبر، 2023

دھولیہ ضلع کے انسپکٹر ہیمنت پاٹل کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج، پولیس شبیہ داغدار، انسپکٹر کا فحش ویڈیو وائرل

 


 




دھولیہ ضلع کے انسپکٹر ہیمنت پاٹل کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج، پولیس شبیہ داغدار، انسپکٹر کا فحش ویڈیو وائرل





 ممبئی/دھولیہ: مہاراشٹر کے دھولیہ ضلع میں ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔  دھولیہ ضلع لوکل کرائم انویسٹی گیشن برانچ کے پولیس انسپکٹر ہیمنت پاٹل کے خلاف دیر رات دیوپور پولس اسٹیشن میں چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔  اس سنگین معاملے سے پولیس فورس کی شبیہ داغدار ہوئی ہے۔  اس واقعہ سے پولیس فورس کے ساتھ ساتھ ضلع میں ہلچل مچ گئی ہے۔  ضلع بھر میں اس بات کا چرچا ہے کہ قانون کی عملداری اور استحصال زدہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے والا 
محافظ ہی شکاری بن چکا ہے۔




میذیا رپورٹس کے مطابق، دھولیہ ڈسٹرکٹ لوکل کرائم انویسٹی گیشن برانچ کے پولیس انسپکٹر ہیمنت پاٹل کو حال ہی میں دھولیہ ڈسٹرکٹ سائبر سیل کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔  اس کے بعد چند روز قبل ان کا تبادلہ ضلع نندوربار کر دیا گیا۔  چند روز قبل پولیس انسپکٹر ہیمنت پاٹل کا ایک فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ جس سے دھولیہ شہر اور ضلع میں ہلچل مچ گئی۔





 اس سلسلے میں خاتون نے دیو پور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا ہے اور دفعہ 354 اے، 354 بی، 354 ڈی، 509، 506، 34 اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی دفعہ 67، 67 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ ضلع میں یہ پہلا معاملہ ہے جب دھولیہ ضلع کے پولیس فورس کے کسی افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages