src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کا تیار کردہ جامع لائحہ عمل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 13 نومبر، 2023

اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کا تیار کردہ جامع لائحہ عمل

 











اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کا تیار کردہ جامع لائحہ عمل  



 مولانا حلیم‌اللہ قاسمی کی صدارت میں اراکین منتظمہ جمعیۃ علماء ضلع تھانہ کی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار





ممبئی 13؍نومبر: جمعیۃ علماء ضلع تھانہ صوبہ مہاراشٹر کی ایک نہایت حساس یونٹ ہے اور سالہا سال سے ضلع اپنی تمام مقامی یونٹوں کو متحرک اورفعال بنائے رکھنے کے لئے سہ ماہی میٹنگوں کے انعقاد پر زور دیتا ہے اس بار یہ میٹنگ 12نومبر2023 بروز اتوار بمقام مسجد قاسمیہ ربالے نئی ممبئی ایم آئی ڈی سی روڈ منعقد ہوئی اور الحمدللہ ضلع کی درجن بھر مقامی یونٹوں کے تقریباً تمام ذمہ داران نے حاضر ہوکر اپنی اپنی کارکردگی کاجائزہ پیش کیا اور آگے کے لئے لائح
ۂ عمل پر بھرپور تبادلۂ خیال ہوا۔
ایجنڈہ کےمطابق حافظ عبدالصبور کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا، مولانا محمد اشرف صاحب نے عمدہ ترین نعتیہ کلام پیش کیا، بعدازاں حافظ محمد عارف انصاری جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانہ نے تمام حاضرین کی خدمت میں سابقہ میٹنگ کی زبانی مختصر روداد پیش کی، پھر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے مایۂ ناز جنرل سیکریٹری مفکرِ قوم و ملت حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ صدر جمعیۃ علماء ضلع تھانہ نے جمعیۃ علماء ہند کی تاریخی حیثیت اس کی اہمیت افادیت اوراس کی گوں ناگوں خدمات کا مفصل تذکرہ فرمایا۔
حضرت والا نے خاص طور پر ایجنڈہ کے مطابق اصلاح معاشرہ کے پروگراموں کی ترتیب کے عنوان پر جو گفتگو فرمائی وہ انتہائی بصیرت افروز اور نتیجہ خیز نیز اس میدان میں کام کرنے والوں کے لئے سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء کے اغراض و مقاصد کا ایک اہم عنوان ہےاورہمیشہ جمعیۃ علماء نےیہ کام کیاہےاوراس کےہفتے،عشرےمنائےجاتےرہےہیں الحمدللہ اس کوشش سےسماج کےاندرنمایاں تبدیلی آتی رہی ہے البتہ ترتیب وتنظیم کی کمی کوتاہی کی وجہ سےیہ کام اب ایک رسم بن کررہ گیاہےمحض چندجلسےجلوس کرکےہم یہ باورکرلیتےہیں کہ معاشرتی اصلاحات کی ذمہ داریوں سےہم سبک دوش ہوگئےاورہم نےاس کام کامکمل حق اداکردیاجبکہ حقیقت اورزمینی صورت حال اس سےالگ ہےاس لئےہمیں یہ کام اس ترتیب سےانجام دیناچاہئےکہ اس کےدوررس اوردیرپااثرات مرتب ہوں ۔
حضرت نےاس کام کےلئےتمام مقامی یونٹوں کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کےباشعورافرادکوخاص طورپرمخاطب کرتےہوئےفرمایاکہ سب سےپہلےاپنےپورےحلقہ میں محلہ وارکمیٹیاں تشکیل دی جائیں اوراس کمیٹی میں ایسے احباب کوشامل کیاجائےجوملت کادردرکھتےہوں چاہےوہ جمعیۃ علماءکےممبرنہ بھی ہوں اوران کمیٹیوں کواس کامکلف کیاجائےکہ وہ پورےمحلےکاجائزہ لیں انھیں عبادات کی طرف راغب کرنےکےساتھ ساتھ سماج میں پھیلتی چلی جارہی برائیوں کےسدِباب کےلئےکمربستہ کیاجائےنوجوان نسل کی بےراہ روی دورکرنےاوران میں مذہب سےوفاداری کاجذبہ بیدارکرنےکی کوششیں کی جائیں نیزسماج یتیموں بیواؤں اورناخواندہ بچوں اوردیگرمفلوک الحال افرادکی خبرگیری کےاسباب ووسائل فراہم کئےجائیں اگرمقامی لوگ تحمل نہ کرسکیں تواس کی رپورٹ ضلع جمعیۃ کوپہونچائی جائےپھرضلع کواگرضرورت محسوس ہوگی توصوبہ کواورصوبہ مرکزکوآگاہ کرےگاجب کام اس ترتیب کےمطابق ہوگاتوان شاءاللہ سماج میں کوئی ننگا،بھوکا،ناخواندہ اوربےراہ روی کاشکارنہیں ہوگا
حضرت کی باتوں سےتمام حاضرین نےخوب خوب استفادہ کیااوراپنےاپنےمقام پراسی ترتیب کےمطابق عمل کرنےکاعہدکیاحضرت نےاسی ماہ نومبر کی آخری تاریخ تک تمام مقامی یونٹوں کومحلہ وارتشکیل کردہ کمیٹیوں کی تفصیلات ضلع کےناظم اصلاح معاشرہ حافظ لقمان احمدصاحب مسجدرحمہ ممبراکےپاس ارسال کرنےمکلف کیاہےپھریہ رپورٹ جمعیۃ علماء ضلع تھانہ کےجنرل سیکریٹری حافظ محمد عارف انصاری کےپاس پہونچ جائےگی اوراسی طرح شدہ شدہ صوبہ اورمرکزتک یہ سلسلہ چلتاچلاجایےگا۔
الحمدللہ میٹنگ بہت کامیاب رہی حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی ہی کی دعاپرمیٹنگ اختتام پذیرہوئی حضرت مولانامفتی محمداعلم صاحب اوران کےرفقاءکارنےبعدنمازظہرتمام شرکاءکوکھاناکھلاکرخوشی خوشی رخصت کیا۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages