نوح فساد معاملہ : تین اور مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا
مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کی قانونی امداد کمیٹی نے فراہم کی قانونی مدد
نئی دہلی3/ اکتوبر 2023 نوح (میوات) فساد میں گرفتارتین مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم گذشتہ روز نوح سیشن عدالت نے جاری کیا۔ ملزمین صدام ہاشم (ایف آئی آر نمبر 250/2023)فیضان رمضانی (ایف آئی آر نمبر 145/2023) اور نفیس سراج (ایف آئی آر نمبر 260/2023) کو مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم سیشن عدالت کے ججوں سندیپ کمار دگل، ششیل کماراور اجئے شرما نے اپنے علیحدہ فیصلوں میں بالترتیب کیا۔ ملزمین کو پچاس ہزار روپئے کے ذاتی مچلکہ اور ایک ضامندار کے عوض ضمانت پر رہا کئے جانے کا عدالت نے حکم جاری کیا۔ملزمین کو صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر قانونی امداد فراہم کی گئی تھی، اس سے قبل بھی جمعیۃ علماء ہند کے توسط سے تین ملزمین کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔ متذکرہ ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں ایڈوکیٹ شوکت علی اور ایڈوکیٹ ناجد خان نے داخل کی تھی۔ملزمین کے خلاف نوح پولس نے تعزیرات ہند کی دفعات148/149/332/353/186/307/
فضل الرحمن قاسمی۔پریس سکریٹری جمعیۃعلماء ہند
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں