ممبئی پولیس کی ناسک میں بڑی کاروائی: گرنا ندی میں چھپائی گئی کروڑوں کی منشیات ضبط۔
آدھی رات کو ہوا گرنا ندی کے گہرے پانی میں پولیس کا سرچ آپریشن۔
ناسک : للت پاٹل کی گرفتاری کے بعد حال ہی میں ڈرگس کو لیکر مہاراشٹر پولس اور اینٹی ڈرگس اسکواڈ کو بڑی کامیابی ملی ہیں۔ ناسک پونہ اورنگ آباد ممبئی میں چھاپہ مار کاروائی جاری ہے ۔ واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے اب ناسک کے دیہی علاقوں میں بھی تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ اس کاروائی کے تحت ممبئی پولیس نے منگل کی نصف شب سے تلاشی مہم شروع کی تھی۔ فی الحال پولیس کو گرنا ندی کی تہہ سے کروڑوں روپے کی منشیات ملی ہے۔
ڈرگس مافیا للت پاٹل کیس میں یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ ساکی ناکہ پولس نے ناسک ضلع میں ایک بڑی کاروائی کرکے کروڑوں کی منشیات ضبط کی ہے۔ للت پاٹل کے ڈرائیور سچن واگھ نے اس اسٹاک کو گرنا ندی میں چھپایا تھا جو سٹانہ روڈ پر لوہنر تھینگوڑا گاؤں سے گزرتی ہے ۔ یہ اسٹاک پولس نے ضبط کر لیا ہے۔ سرچ آپریشن پانی کے اندر آدھی رات سے پیر کی صبح ٹک تقريباً 3 سے 4 گھنٹے جاری رہا۔ رائے گڑھ کے تربیت یافتہ سکوبا ڈائیورز کی مدد سے رات کے اندھیرے میں 15 فٹ گہرے ندی کے پانی میں تلاشی مہم شروع کی گئی تھی اور ابھی تک جاری ہے۔ اسی طرح پولیس نے دیولہ گاؤں کے قریب سرسوتی واڑی علاقے سے 15 كلو منشیات بھی ضبط کی ہے ۔
پولس تفصیلات کے مطابق سچن واگھ نے منشیات کی دو بوریاں گرنا ندی میں چھپائی تھی۔ اس نے یہ معلومات اس وقت دی جب پولس نے اسے گرفتار کیا اور اس سے اچھی طرح پوچھ تاچھ کی۔ اس کے بعد پولس نے رات کو یہ سرچ آپریشن شروع کیا۔ پکڑی گئی 40 سے 50 کلو منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 100 کروڑ کے
لگ بھگ ہے۔
للت پاٹل کی پولس حراست ختم ہونے پر پولس اسے اتوار کو ناسک لے آئی اور اس سے اچھی طرح پوچھ تاچھ کی۔ اس کے بعد اسے پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور 27 اکتوبر تک مزید پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ساکی ناکہ پولس نے اس سے قبل ناسک کی ایک فیکٹری سے 300 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی تھی۔ اس کے بعد للت پاٹل سمیت 16 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں کئی چونکا دینے والی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور پولس مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔ جب پولس نے للت پاٹل کیس میں حراست طلب کی تو ہسپتال سے درخواست پر للت پاٹل سسون اسپتال سے اپنے بھائی بھوشن پاٹل کے ساتھ مل کر منشیات کی فیکٹری چلا رہا تھا۔ ڈرائیور سچن واگھ نے للت پاٹل کو فرار ہونے میں مدد کی۔ یہ ایک بڑا ریکیٹ ہے۔ اس میں ایک اور ملزم ملوث ہے۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ اس معاملے میں للت پاٹل، بھوشن پاٹل اور سچن واگھ سے روبرو پوچھ تاچھ کی جائے۔ اس کے بعد عدالت نے للت پاٹل کو 27 اکتوبر تک پولس تحویل دے دیا ہے۔ جس کے بعد پولس نے آج یہ بڑی کاروائی کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں