src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی پولیس نے چوری کی واردات کے 5 مہینے میں 800 اسپتالوں کی تلاشی کے بعد چور کو کیا گرفتار۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 22 اکتوبر، 2023

ممبئی پولیس نے چوری کی واردات کے 5 مہینے میں 800 اسپتالوں کی تلاشی کے بعد چور کو کیا گرفتار۔









ممبئی پولیس نے چوری کی واردات کے 5 مہینے میں 800 اسپتالوں کی تلاشی کے بعد چور کو کیا گرفتار۔ 




 ممبئی: چور پولیس کے کھیل میں چور کو پکڑنے کے لیے  اکثر پولیس کو بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔  روہت راٹھوڑ نامی چور نے پانچ ماہ قبل چوری کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ روہت کی تلاش  ایم ایچ بی پولیس نے ممبئی کے 800 اسپتال کھنگال ذالے ۔ لیکن پولیس روہت کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ دہیسر ویسٹ کی ایک عمارت کی دوسری منزل پر ایک فلیٹ کی ساکنہ 32 سالہ خاتون نے چوری کے اس معاملے کی شکایت درج کرائی تھی۔ 22 جون 2023 کو ملزم کھڑکی سے  گھر میں داخل ہوا۔  اس وقت خاتون گہری نیند سو رہی تھی۔  اچانک اس کی آنکھ کھلی۔  اسے لگا کہ کوئی الماری کھول کر کچھ نکال رہا ہے۔   اس نے لائٹ آن کی تو پکڑے جانے کے ڈر سے ملزم سونے کی بالیاں اور چھ ہزار روپے لے کر فرار ہو گیا۔ شکایت درج ہونے کے بعد سینئر انسپکٹر سدھیر کڈلکر کی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے معاملے کی جانچ شروع کی تو انہوں نے نوٹ کیا کہ 25 سے 30 سال کی عمر کا ملزم عمارت کے ڈرینج پائپ کے ذریعے دوسری منزل پر واقع خاتون کے گھر میں داخل ہوا تھا۔  بعد میں اسی پائپ کی مدد سے نیچے اترنے کی کوشش میں گر گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ ملزم بڑی مشکل سے گرنے کے بعد اٹھنے میں کامیاب ہوا اور پھر لنگڑاتا ہوا وہاں سے بھاگ گیا۔ جہاں سے ملزم گرا تھا اس جگہ پولیس کو دو ٹوٹے ہوئے دانت ملے اور خون کے دھبے بھی دکھائی دیئے ۔  پولیس سمجھ گئی کہ ملزم کو کسی نہ کسی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہوگا۔  ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی تھی اس لیے پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دیں۔  کچھ ٹیموں نے دہیسر سے ویرار کے مختلف اسپتالوں میں چھان بین کی ۔ جب کہ باقی ٹیموں نے دہیسر سے چرچ گیٹ کے کئی اسپتالوں کا دورہ کیا۔  پولیس کی جانب سے ہی جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ ملزم کی تلاش کے لیے 700 سے 800 اسپتالوں کی خاک چھانی تھی۔ تب ملزم سانتا کروز کے ایک ہسپتال میں بستر پر پڑا ملا۔  اس کی ٹانگ پر پلاسٹر تھا۔  پولیس نے اس کے گھر کا پتہ دریافت کیا۔ اس دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم دہیسر کا رہنے والا ہے۔  ممبئی کے مختلف علاقوں میں اسی طرح کے گھر توڑنے اور چوری کے لیے اس کے خلاف پہلے ہی 19 مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے صحت یاب ہوکر اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد  منگل 17 اکتوبر کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ 



 

  

 

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages