src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء (مولانا ارشد مدنی) ایرنڈول ضلع جلگاؤں کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کوئیز مقابلہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 27 اکتوبر، 2023

جمعیۃ علماء (مولانا ارشد مدنی) ایرنڈول ضلع جلگاؤں کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کوئیز مقابلہ

 








جمعیۃ علماء (مولانا ارشد مدنی) ایرنڈول ضلع جلگاؤں کے اہتمام سیرت النبی ﷺ کوئیز مقابلہ




ایرنڈول : (عرفان عروجی) جمعیۃ علماء ایرنڈول کے سیرت النبی ﷺ  کوئیز مقابلے میں شہر کے  تمام ہی طلباء و طالبات نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔جس کا بنیادی فائدہ یہ ہوا کہ الحمدللّٰہ شہر کے طلباء و طالبات میں حضرت محمد ﷺ کی حالات زندگی کے متعلق آگاہی اور بیداری پیدا ہوئی۔ جمعیتہ علماء کا اس کوئیز کے ذریعے یہ مقصد تھا کہ ہمارے بچے ذہنی،فکری اور عملی اعتبار سے اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کے اعمال و افعال اور اخلاق و کردار سے جسمانی اور قلبی اعتبار سے مانوس ہوجائیں۔ جن طلباء و طالبات نے اعلی کارکردگی پیش کی ان کے لیے مختصر سا جلسہ بعنوان *سیرتُ النبی ﷺ وتقسیم انعامات* کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ بعد از سیرت النبی ﷺ کوئیز مقابلے کی غرض اور افادیت ساتھ ہی اس کی نہج سیرت النبی ﷺ کنوینر *حافظ محمد عرفان عروجی صاحب* (امام وخطیب شہرجامع مسجد،صدر جمعیتہ علماء ایرنڈول) نے پیش کی۔ جلسہ کی صدارت *مولوی محمد ایاز صاحب* (سابق امام وخطیب مسجد علی مرکز،مشیر خاص جمعیتہ علماء ایرنڈول) نے کی۔ مقرر خصوصی شعلہ بیاں *حضرت مولانا خالد صاحب اشاعتی* (ناظم مدرسہ حضرت عائشہ رضی اللّٰہ عنہا صدیقہ للبنات ایرنڈول،صدر جمعیتہ علماء چوپڑا) نے بڑے ہی جامع انداز میں اپنے خیالات اور انداز سے بیان میں فرمایا کہ نبی ﷺ کی تعلیمات کو پورے عالم میں عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ محمد ﷺ کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کیا جائے، آپ ﷺ رحمت اللعالمین بن کر پوری دنیا کے لیے تشریف لائے، آپ ﷺ کا پیغام دنیا والوں کے لیے ﷲ کی واحدانت و ربوبیت اور آپس میں بھائی چارے کا ہے۔ اور ساتھ ہی جمعیتہ علماء کی افادیت اور شہر و ملک کو جمعیتہ علماء کی اشد ضرورت ہے اس  پر بھی روشنی ڈالی۔ اپنے بیان میں جمعیتہ علماء شہر ایرنڈول سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی اور خصوصاً *عبدالمتین شیخ حاجی اقبال* ایرنڈول (حال مقیم دھولیہ) کی محنتوں اور کوشیشوں کو یاد فرمایا۔ اور جمعیتہ علماء ایرنڈول کی از سر نو تشکیل شدہ افرادوں کے ناموں کا بھی اعلان  کیا۔ اور عوام سے گذارش کی کہ اس جماعت کا حصّہ بنے ۔جس میں درج ذیل نام شامل تھے ۔

*(1) حافظ محمد عرفان عروجی،صدر جمعیتہ علماء ایرنڈول*

*(2) مفتی اظہر الدین صاحب اشاعتی،نائب صدر جمعیتہ علماء ایرنڈول*

*(3) شعیب پنجاری مسجد علی،سکرٹیری جمعیتہ علماء ایرنڈول*

*(4) مولوی محمد ایاز صاحب،مشیر خاص جمعیتہ علماء ایرنڈول*

*(5)حافظ زبیر صاحب عروجی،خازن جمعیتہ علماء ایرنڈول*

*(6)ساجد سر ملا باڑہ،نائب خازن جمعیتہ علماء ایرنڈول*

اور درج ذیل ممبران جمعیتہ علماء ایرنڈول

(7) حافظ عبدالعزیز صاحب (8) حافظ معین صاحب (9) آصف بھائی پلاٹ (10) زبیر بھائی سید محلہ (11) انیس پنجاری کاغذی پورہ

بعد ازاں طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ جس میں درج ذیل چیزیں شامل تھی۔(1) انعامی رقم (2) آپ ﷺ کی سنتیں کتاب(3) خلفائے راشدین کتاب (4) اعزازی سند (5) ادارے کے لیے تمغہ (ٹرافی) (6) اساتذہ کے لئے عطر۔

جلسہ کی نظامت *شفیق خان سر* (صدر مسجد علی ٹرسٹ کمیٹی) نے بڑے ہی دلچسپ انداز میں کی۔اور جمعیتہ علماء ایرنڈول کے نو منتخب صدر *حافظ محمد عرفان عروجی صاحب* کو نیک خواہشات سے نوازا۔ *مفتی اظہر الدین صاحب اشاعتی* (امام وخطیب مسجد علی مرکز،نائب صدر جمعیتہ علماء ایرنڈول) نے سب سے پہلے اللّٰہ رب العزت کا اور تمام ہی احباب کا شکریہ ادا کیا۔


جلسہ میں بطور مہمانانِ خصوصی  1_ قاری ذاکر صاحب   2_ حافظ منظم صاحب   3_ مولانا ذکراللہ صاحب 

4_ رضوان بھائی سید محلہ  5_ حاجی نیاز احمد  6_ حاجی سعید جناب ایرنڈول (حال مقیم جلگاؤں) 

7_ رفیق ڈرائیور پلاٹ  8_ سلیم سر اسلام پورہ  9_ اسلم منصوری نگر سیوک  10_ ریحان سر جلگاؤں 

11_ حاجی داؤد قریشی  12_ قمر علی سید پلاٹ  13_ آصف بھائی دکنی باڑہ اور دیگر احباب نے شرکت کی۔



جلسہ کا مقام:- مسجد علی مرکز (مسجد میں)

وقت:- بعد نمازِ مغرب فوراً

تاریخ:- 29 ربیع الاول 1445 ھ بمطابق 15 اکتوبر 2023 بروز اتوار



جن اشخاص نے جلسہ کو کامیاب بنانے کےلئے اپنی جانوں،مالوں اور وقتوں کے ذریعے ہمارا تعاون کیا خصوصاً نوجوانان مسجد علی کا ہم شکریہ ادا کرتے ہے۔ اور جمعیتہ علماء ایرنڈول سے جڑنے کی اپیل کرتے ہے۔

العبد :- حافظ محمد عرفان عروجی و اراکین جمعیتہ علماء (مولانا ارشد مدنی) ایرنڈول

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages