ممبئی کی معذور ماڈل کو سیڑھیاں چڑھنے کے لیے مجبور کرنے کی پاداش میں مہاراشٹر حکومت نے افسر کو معطل کر دیا
ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے ممبئی کی معذور ماڈل کو وہیل چیئر پر ہونے کے باوجود سیڑھیوں سے دوسری منزل تک بلانے والے افسر کو معطل کر دیا۔ تحقیقات کے بعد حکومت کے محکمۂ ریونیو نے افسر کو بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر معطل کر دیا ہے۔ 18 اکتوبر کو ممبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور معذور ویرالی مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کھار رجسٹرار آفس میں خود کو سیڑھیاں چڑھنے پر مجبور کرنے کا واقعہ پر شیئر کیا تھا۔ ویرالی مودی نے سوشل میڈیا پر خود کو کھار رجسٹرار آفس میں سیڑھیاں چڑھنے پر مجبور کیے جانے کا واقعہ شیئر کیا تھا۔ ویرالی مودی اپنی شادی رجسٹر کرانے کے لیے 16 اکتوبر کو ممبئی کے کھار میں واقع رجسٹرار آفس پہنچی تھی۔ اس معاملے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویرالی مودی اور ان کے منگیتر کشتیج نائیک کے قریبی لوگوں نے گھوڈیکر کو فون کیا اور ان سے شادی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے نیچے آنے کی درخواست کی, لیکن گھوڈیکر نے اصرار کیا کہ رسمی کاروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے وہ عمارت کی دوسری منزل پر آئیں,
جب کہ وہاں کوئی لفٹ نہیں تھی اور سیڑھیاں بھی بہت خراب تھیں۔
اس واقعہ کے بعد ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑڈنویس اور شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے نوٹس لیا تھا۔ مہاراشٹر حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد محکمۂ ریونیو کے اہلکار ارون گھوڈیکر کو معطل کر دیا ہے۔ ارون گھوڈیکر سروس رولز کی خلاف ورزی اور غیر اخلاقی رویے کی وجہ سے اگلے احکامات تک معطل رہیں گے۔ ویرالی نے افسر کے بدتمیزی پر مرکزی حکومت کے سوگمئیے بھارت ابھیان پر سوالات اٹھائے تھے, حالانکہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس پریشانی اور انہیں جو کچھ برداشت کرنا پڑا اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کاروائی کا یقین دلایا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں