آزادنگر رکشا اسٹاف یونین و نوجوانان آزاد نگر نے کیا اعجاز بیگ کا استقبال
مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ اپنے کام کرنے کے منفرد انداز کی بنیاد پر عوام میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں چاہے وہ بجلی کے مسائل ہوں یا بڑھی ہوئی گھر پٹی کا سوال ہر معاملے پر اعجاز بیگ نے تحریکی راستہ اپنایا اور کامیاب ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہوتے ہی ٣ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مولانا آزاد روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہی اس سے منسلک روڈ راستوں کی انٹری کی بھی تعمیر کرؤائ ان تمام باتوں سے متاثر ہوکر شہر کے کئی علاقوں میں انکا استقبال کیا گیا ساتھ ہی آزادنگر رکشہ اسٹاف و نوجوانان آزادنگر نے بھی ان کا استقبال شکریہ ادا کیا اور ان کے کاموں کی سراہنا کی اور امید کی کہ وہ آئندہ بھی اپنے تعمیری کاموں کو گرووار وارڈ کے علاقوں میں بھی جاری رکھیں گے اس موقع پر آزادنگر رکشہ اسٹاف چھوٹے بڑے اراکین کے ساتھ ساتھ انیس انا. مجید فٹر. مختار بھائی. ندیم احمد. رفیق ماما. اشفاق احمد. یونس خان کے علاوہ طبی شعبے سے منسلک عرفان تنبولی صاحب ورکشہ یونین کے ذمہ دار یوسف حاجی نیشنل والا بھی موجود تھے*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں