بھیونڈی : جان لیوا حادثہ میں 5 سالہ معصوم بچی کی موت۔ اور کتنی جانوں کی بلی چڑھے گی؟
انتظامیہ کے خلاف عوام میں غم و غصہ کی لہر!!!
بھیونڈی (وفا ناہید) مہاراشٹر کا مانچیسٹر کہلانے والا بھیونڈی شہر دن بہ دن حادثوں کی آماجگاہ بنتا جارہا ہے ۔ 30 اکتوبر بروز منگل دن کے ساڑھے 12 بجے شہر کے الرازی ہاسپٹل کے سامنے ایک دلخراش حادثے پیش آیا۔ جس میں ایک 5 سالہ معصوم بچی ہلاک ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ بچی کا بھیجہ باہر آگیا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے شہر کے اندرا گاندھی میموریل ہاسپٹل میں لیجایا گیا۔ اس سڑک پر پہلے بھی کئی افراد اپنی جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔ حادثے کے بعد عوام میں انتظامیہ کے خلاف غم و غصہ دیکھا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں